wrestling in pakistan rop 262

ریسلنگ کے چاہنے والوں کیلئے ایک اچھی خبر

رنگ آف پاکستان کے زیر اہتمام رواں سال دسمبر میں انٹرنیشنل ریسلنگ کےمقابلے منعقد ہوں گے۔ ریسلنگ کے چاہنے والوں کیلئے ایک اچھی خبر یہ بھی ہے کہ اب وہ  غیر ملکی ریسلز کو پاکستان میں دیکھ سکیں گے۔ ریسلنگ کے مقابلوں میں دنیا بھر کے ریسلرز   رنگ آف پاکستان کا حصہ بنیں گے۔

 رواں سال دسمبر میں کینیڈا ،امریکا، انگلینڈ، فرانس سمیت کئی ممالک کے پچیس سے زائد بین الاقوامی ریسلرز کنگ آف دی رنگ کا حصہ بننے کیلئے بے تاب ہوں گے جن میں چار خواتین بھی شرکت کریں گی- رنگ آف پاکستان کے تحت سارے مقابلے  کراچی سمیت دیگر شہروں اسلام آباد ،  لاہور، اور پشاور میں منعقد کئے جائیں گے۔

آئی ایس پی آر کا بھرپور تعاون کرنے پر رنگ آف پاکستان کی انتظامیہ نے شکریہ ادا کیا ہے۔ بین الاقوامی کھلاڑیوں  کا پاکستان  آنا خوش آئند ہےاس سے کھیلوں کی دنیا کو فروغ ملے گااور دنیا بھر میں  پاکستان کا امیج بہتر ہوگا

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔