body fat women 490

عورتوں میں موٹاپے کی وجہ سامنے آ گئی۔۔

What Causes Belly Fat In Females
عورتوں میں موٹاپے کی وجہ سامنے آ گئی۔۔

آج کل کے دور میں عورتوں کا بڑھتا ہوا موٹاپا ایک بڑی پرابلم بن گئی ہے۔ ورزش اور کم کھانے کے باوجود بھی عورتیں پریشان رہتی ہیں۔ ان کا وزن اور موٹاپا کیسے بڑھ رہا ہے  اس کو کم کرنے کے طریقے آج ہم آپ کے ساتھ شیئر کریں گے۔

عورتوں میں بڑھتا ہوا وزن وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے ہیں۔ ایک ریسرچ کے مطابق خواتین میں ٪69 وٹامین ڈی کی کمی پائی گئی۔ عورتوں میں وٹامن نہ ہونے کی صورت میں ان کا موٹاپا بڑھتا جا رہا ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے۔

وٹامن ڈی  ہماری  غذا کا لازمی جزو اور بدن کا ایک اہم عنصر ہے۔ ہماری ہڈیوں کی ساخت، بڑھوتری اور حفاظت کا  دارومدار کیلشیم اور وٹامن ڈی پر ہی ہوتا ہے۔ دودھ کیلشیم اور وٹامن ڈی کا بہترین اور قدرتی ذریعہ ہے بشرطیکہ دودھ خالص ہو اور گائے، بکری، بھیڑ یا بھینس کا ہو۔ یاد رہے بھیڑکے دور میں وٹامن ڈی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔

ایسے  افراد جن میں  وٹامن ڈی کی کمی کا سامنا ہو وہ روزانہ بھیڑ کے دودھ کا ایک گلاس صبح اور ایک گلاس شام کو پینا شروع کر دیں۔ اسی طرح دیسی گھی بھی قدرتی طور پر وٹامن ڈی کا خزانہ مانا جاتا ہے ۔ اپنے پورے جسم پر خالص دیسی گھی کی مالش کروا کے نصف گھنٹہ دھوپ میں بیٹھیں۔ دھوپ بھی قدرتی وٹامن ڈی کا ایک ذریعہ ہے۔ دیسی گھی کی مالش سے جسم میں سورج کی شعاعوں  سے وٹامن ڈی جزب کرنے کی صلاحیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔  یاد رہے دھوپ میں بیٹھنے کا عمل صرف موسم سرما میں ہی فائدہ دے سکتاہے۔

اس کے علاوہ موٹاپے کو کم کرنے والے ورزشوں کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ وٹامن ڈی کی حامل دیگر غذاؤں میں آلو، پالک، کیلا، بادام، پستہ اور تازہ مکھن وغیرہ شامل ہیں۔  ان کا ترتیب سے استعمال کر کے بھی آپ  وٹامن ڈی کی کمی سے چٹکارا پا سکتے ہیں۔

مزید پڑھئیے۔۔ موٹاپے اور جوڑوں کا درد منٹوں میں غائپ

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 2
    Shares