Wazan kam karne ka wazifa 206

وزن موٹاپا  کم کرنے کا وظیفہ

وزن موٹاپا  کم کرنے کا وظیفہ
Wazan Kam Karne Ka Wazifa

پیٹ کا باہر نکل آنا ایک ایسا مسئلہ ہے جس سےآج کل ہر کوئی پریشان ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کا پیٹ بلکل اندر رہے اور وہ اس کے لیے مختلف ورزش بھی کرتا ہے۔ لیکن ایسا کرنے سے وہ کامیاب نہیں ہوتا۔ دوستوں کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کون سا کام ہے جس کو کیا جائے تو انسان کا پیٹ باہر نہ نکلے، اور ورزش کیے بغیر انسان کسی طرح اپنے پیٹ کو اندر کرلے ۔ دوستوں حضور اکرم ﷺ کی زندگی ہمارے لیئے عملی نمونہ ہے۔ جس پر عمل پیرا ہونے سے بیک وقت دینی اور دنیاوی ثمرات سمیٹے جاسکتے ہیں۔

موٹاپے کے شکار جو حضرات مہنگے اعلاج اور کھڑی ورزشوں کے باوجود اِس سے نجات پانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ وہ اگر کھانے پینے اور ورزش کے متعلق نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کریں تو باآسانی بڑے ہوئے پیٹ سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم ماہِ رمضان کے علاوہ بھی کئی مواقع پر روزے رکھتے تھے جو کہ موٹاپا کم کرنے کیلئے بہترین عمل ہے۔

اس کے علاوہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ بھوک رکھ کر کھانا کھایا اس کا حکم دیا ایک حدیث شریف کا مفہوم ہے “کہ جب ابھی کچھ بھوک باقی ہو تو کھانے سے ہاتھ کھینچ لیا کرو” قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے “کہ کھاؤ اور پیو لیکن اس میں تجاوز نہ کرو بےشک اللہ تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا” دوستوں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ پانی سے کھولنے کی بھی ہدایت فرمائی ہے جس کا مطلب ہے کہ ہمیں خالی پیٹ پانی پینا چاہیے۔ اور یہ بات سائنسی اعتبار سے بھی ثابت ہوچکی ہے کہ خالی پیٹ پانی پینے سے موٹاپہ کم ہوتا ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تیز تیز قدموں کے ساتھ چلتے تھے اور یہ ایسا عمل ہے جو موٹاپے سے نجات میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جو لوگ وزن کم کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہوتے ہیں اورعموماً ڈائٹنگ کرتے ہیں یا پھر ناشتہ ترک کر دیتے ہیں۔ لیکن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صبح کا کھانا ضرور کھایا کرو اس میں اللہ کی رحمت ہوتی ہے۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 1
    Share