239

سپریم کورٹ نے پورے ملک سے غیر قانونی بل بورڈز ہٹائے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ پاکستان نےحکم دے دیا ہےکہ پینتالیس دن میں پورے ملک سے غیر قانونی بل بورڈز ہٹائے جائیں اور اِس کے ساتھ نئے بل بورڈز لگانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور میں بل بورڈز کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہپی ایچ اے، کنٹونمنٹ،  ریلوے اور ڈی ایچ اے کی حدود میں بل بورڈز لگے ہیں۔کراچی میں آرڈر کیا تھا کہ سڑکوں سے بل بورڈ ہٹائے جائیں، وہی حکم لاہور میں بھی لاگو ہوگا، بل بورڈ ہٹانے کی وجہ سے کراچی صاف ستھرا ہو گیا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کسی نے بل بورڈز لگانے ہیں تو ذاتی پراپرٹی پر لگائے، پبلک پراپرٹی پر نہیں، کراچی کا فیصلہ آرٹیکل 25 کے تحت دیا، یہ معاملہ بھی آرٹیکل 25 کا ہی ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ بل بورڈز شہر کے لینڈ سکیپ کو آلودہ کرتے ہیں۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
No tags for this post.