916

گرتے بالوں کا اعلاج ۔گنج پن کا خاتمہ

گرتے بالوں کا اعلاج  ۔  گنج پن کا خاتمہ
Stop Hair Fall Solution Immediately Regrowth At Home

سر کے بال  ہماری شخصیت پر خا ص اثر ڈالتے ہیں۔ لیکن ناقص غذا معاشی اور معاشرتی پریشانیوں  یا کسی بیماری کے باعث  بالوں کا گرنا ایک عموماََ مسلہ بن جاتا ہے۔ بالوں کو گرنے سے روکنے اور ان کو دوبارہ  اگانے کیلئے  آج کل مارکیٹ میں طرح طرح کی دوائیاں  موجود ہیں۔ عورتوں کی نسبت مردوں میں گنج پن عام ہے۔ اکثر لوگ کم عمری میں ہی  اپنے بالوں کی اس پریشانی میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور ان کے بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔  جس کی وجہ سے وہ اپنی اصل عمر سے بہت زیادہ بڑے نظر آتے ہیں۔ مارکیٹ میں ایسی بہت سی دوائیاں دستیاب ہیں جو یا تو بہت زیادہ غیر معیاری ہیں   اور اگر  جو معیاری بھی ہوں تو ان کی قیمت عام آدمی کی پہنچ سے بہت دور ہوتی ہیں۔

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اکثر مردوں کو بال گرنے  کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اب آپ پریشان نہ ہوں کیونکہ آج ہم لوگ آپ کیلئے ایک گھریلوں  سستا اور آسان نسخہ لے کر آئے ہیں۔ جس کے استعمال سے نہ صرف بال گرنا بند ہو جائیں گے بلکہ دوبارہ نئے بال اگ آئیں گے۔

How To Grow New Hair

Friends sar key bal humari personality par khas asar dalty hain. But naqis food, muashi or muasharti ya kisi disease ki waja say hair fall aik amooman problem ban jata hai. Hair fall ko stop karne or is ko regrow karnay key leye aak kal market main tarha qisam ki medicine available hain. Female’s ki nisbat man main gunj pan aik aam sa masla hai. Aksar people young age mae he apny hair fall ki trouble mae mubtala ho jatay hain or en kay baal girna shuru ho jatay hain. Jis ki waja say wo apni asal age sey ziyada bary ya old nazar aatay hain. Market main aise bohat sari aksaam ki medicines available hain jo naqis or ger miyari hain. Or jo asal meyari bi hain to apni high price ki waja say aam aadmi ki pohanch say door hoti hain.

Age ziaya honay key sath aksar mardoo ko hair fall ka samna karna parta hai. But abi aap ko trouble karny ki zaroorat nahi because today hum log aap key leye aik home remedies gharelo totka lay kar aye hain. Jis ki use karne say na sirf aap kay baal girna stop ho jaye gay. Balkay new hair nikalna shuru ho jayn gay.

  (girte balon ka ilaj) بال گرنے اور گنج پن کو دور کرنے کا نسخہ۔

دو کھانے کے چمچ میتھی دانہ رات ایک کپ پانی میں بھگو دیں صبح اس کو اچھی طرح پیس لیں پھر اس میں  ایک چائے کا چمچ پیازکا رس اور ایک چائے کا چمچ  لہسن کا رس شامل  کر دیں اب اس پیسٹ کو جہاں گنچ پن ہے وہا ں لگائیں اور ایک گھنٹے  تک لگا رہنے دیں پھر پانی سے دھولیں ایک مہینے تک روزانہ لگائیں۔

میتھی دانے کی افادیت۔

 میتھی دانے کے اندار بالوں کو  دوبارہ اگانے  اور  مضبوط بنانے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔  یہ بالوں کو نرم  وملائم اور لمبا کرتا ہے اور ساتھ ہی گرنے سے روکتا ہے اور خشکی کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔  یہ بالوں کو جڑ سے مضبوط بنا کر ان کو جلد کے انفیکشنز سے محفوظ رکھتا ہے۔  بالوں کو دوبارہ اگانے کی صلاحیت جو میتھی دانے میں ہے وہ اور کسی چیز میں نہیں ہے۔

پیاز کی افادیت۔

پیاز کے اندر سیلفر کی کافی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو گرتے بالوں کی روک تھام کیلئے انتہائی  مفید ہے۔ ہمارے بال پروٹین سے بنے ہوتے ہیں جن میں  کیراٹین  کی مقدار ان کو مضبوط بناتی ہے۔ ان میں  سیلفر کی موجودگی ان کی شیپ بناتی ہے پیاز میں موجود سیلفر ان جگہوں پر دوبارہ بال اگا  دیتی ہے جہاں سے بال گرے ہوتے ہیں ۔

لہسن کی افادیت۔

لہسن میں موجود اینٹی بیکٹیریل خصوصیات  جراثیم اور بیکٹیریا کوختم کرتا ہے۔ جو بالوں کی گروتھ کو روکتے ہیں اور ساتھ ہی لہسن میں سیلینیم پایا جاتا ہے جو خون کی گردش کو تیز کرتا ہے  اور یہ بالوں کے مساموں کو مضبوط بناتا ہے۔

 گرتے بالوں  کا  ٹوٹکہ۔
Balo Ka Girna

گرتے بالوں اور گنج پن کو ختم  کرنے کیلئے  آپ کو چاہیئے ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل، ایک چائے کا چمچ ناریل کا تیل، ایک چائے کا چمچ کیسڑ آئل  اور ایک وٹامن ای کیپسول۔ اب ان سب چیزوں کو مکس کر کے اپنے سر کے بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔ یہ مکچر اپنے سر پر لگانے کے بعد اپنے ہاتھوں کی مدد   سے اپنے سر کی ہلکے ہاتھوں سے  دس سے پندرہ منٹ تک مالش کیجئے گا۔ایک گھنٹے کے بعد سر کو کسی اچھے سے شمپو سے دھو لیجئے گا۔ دوستوں اگر آپ اس ٹوٹکے  کو روٹین سے استعمال کریں گے تو چند ہی دنوں میں آپ کو اچھے رزلٹ ملنا شروع ہو جائے گے۔ بہترین نسخہ ہے جو آپ آسانی سے گھر میں بنا سکتے ہیں۔ امید ہے آپ کو یہ ٹوٹکہ اچھا لگے گا اور حیران کن رزلٹ دے گا۔

Ganjapan Ka Ilaj
گنج پن کا اعلاج گھریلوں ٹوٹکہ۔

اگر آپ کے بال تیزی سے گر رہے ہیں تو  آپ کو یہ ٹوٹکہ ضرور استعمال کرنا  چاہیے۔ اس میں آپ کو چاہیئے ثعلب مصری کا پاؤڈر ایک چھوٹی چمچ،  ریٹھا پاؤڈر ایک  چھوٹی چمچ،  آملہ پاؤڈر ایک چھوٹی چمچ، سرسوں کا تیل ایک کھانے کا چمچ ، ایلویرا جل دو کھانے کے چمچ اور پیاز کا پانی آدھا چمچ ۔ اب  تینوں سفوف کو ملا کر اس میں سرسوں کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس میں پیاز کا پانی اور ایلویرہ جیل ملا کر دوبارہ پھینٹ لیں یہ ایک پیسٹ بن جائے گا۔ اب اس پیسٹ کو بالوں کی جڑوں میں لگا کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ ایک گھنٹے کے بعد بالوں کو کسی اچھے شیمپو سے واش کر لیں ہفتے میں تین دن استعمال کریں انشاء اللہ تعالی آپ کے بال گرنا رک جائیں گے۔ جب بال گرنا رک جائیں تو  اس کو ایک ٹوٹکے کو  ہفتے میں ایک بار استعمال کرنا شروع کردیں۔  اور اس کو روٹین بنا لے۔  آپ کے بال نہ صرف مضبوط ہوں گے بلکہ نئے بال بھی نکلنا شروع ہو جائیں گے عورتوں کے ساتھ مرد بھی اس کو استعمال کر سکتے ہیں۔

 مزید پڑھیئے: بالوں کو لمبا، چمکدار، گھنے اور کالا سیاہ کرنے کا طریقہ

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 1
    Share