Roadie Rides Better Than Careem and Uber
کریم اور اوبر سے بہتر روڈی رائیڈز
دوستوں آج میں آپ کے ساتھ کریم اور اوبر کے مقابلے میں ایک اچھی سروس جو ابھی پاکستان میں آ گئی ہے اس کی چند معلومات شئیر کروں گا۔ اس سروس کمپنی کا نام روڈی رائیڈز ہے یہ مکمل طور پر پاکستانی بیسڈ ہے۔ اس آرٹیکل کے اندر ہم آپ کو اس نئی سروس کے بارے میں بتائیں گے ۔ کریم اور اوبر کی نسبت اگر آپ اس میں کام کرتے ہیں تو آپ کو کیا فائدے ملے گے۔ اور ساتھ ہی آپ کے ساتھ شئیر کریں گے کہ یہ نئی سروس کیسے کام کرتی ہے۔ کون سی گاڑی کِس کیٹگری میں جائے گی اور اس میں کتنی کیٹگریز شامل ہیں۔ اور اس کمپنی کے بارے میں ہم ساری تفصیل آپ کو بتائیں گے جس کے بعد آپ اس قابِل ہو جائیں گے کہ اس کمپنی کو جوائن کرنا چاہیے یا نہیں کرنا چاہیے۔ اور ساتھ ہی آپ کو بتائیں گے کہ یہ کمپنی پاکستان جیسے ملک کیلئے بہتر ہے یا نہیں ، اس ملک میں یہ کمپنی زیادہ عرصہ چل سکے گی یا نہیں۔
کریم اور اوبر سے بہتر کیوں؟
Why Better Than Careem and Uber
سب سے پہلے میں آپ لوگوں کو بتا دوں کی اس کمپنی کا نام روڈی رائیڈز ہے اور یہ مکمل پاکستانی بیسڈہے۔ اس کمپنی کی جتنی بھی پالیسیز بنائی گئی ہیں وہ پاکستان کے ڈرائیورز کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہیں۔ کیونکہ آج کل سب سے زیادہ مشکلات جو کریم اور اوبر میں آ رہی ہیں وہ فائین یعنی جرمانہ ، ڈیلی ٹارگیٹس اور آئی ڈی کا بلاک ہو جانا وغیرہ شامل ہیں۔ زیادہ تر پرسنٹیج کی پرابلم آتی ہے ، کریم اور اوبر آپ کو 25٪ کلیم کرکے آخر میں 29٪ تک کاٹ لیتی ہے۔ لیکن یہاں پر بالکل بھی ایسا نہیں ہے یہ کمپنی بالکل کیپٹن فریڈلی ہے۔ اوبر اور کریم سے بہتر کیوں۔
0 ٪ کمیشن یعنی آپ سے کوئی کمیشن چارج نہیں کریں گی۔
جو آپ نے کمایا وہ آپ کا اپنا۔
کیسلیشن کی صورت میں بھی کوئی چارجز نہیں لے گی
آپ سےاور کلومیٹر کےبھی کوئی چارجز نہیں۔
آپ جتنا ٹائم روڈ کے اوپر لگا رہے ہیں اس کے اوپر بھی کوئی چارجس نہیں ۔
روزانہ کا کوئی ٹارگٹس نہیں۔
کچھ کمپنیز کلو میٹر ، کچھ ٹائم اور کچھ تو کینسلیشن کے حساب سے بھی چارج کرتی ہیں۔اس نئی کمپنی میں کوئی چھپے چارجز نہیں ہوں گے۔ اس کمپنی کا مثبت پوائنٹ یعنی اچھی بات یہ ہے کہ رورانہ کا کوئی ٹارگٹ نہیں ہے۔ پارٹ ٹائم کام کرنے والوں کے لیے یہ بہت بڑی خوش خبری کی بات ہے۔
گاڑیوں کی کیٹگری۔
Roadie Ride Categories Of Vehicle
اب بات کر لیں گاڑیوں کی کیٹگری کے بارے میں، جس طرح کریم میں گو اور گو منی ہیں اس میں بھی اسی طرح دوکیٹگری ہیں۔ روڈی گو اور روڈی ایکو۔ روڈی گو کریم میں گو کے برابر ہے اور روڈی ایکو کریم میں گو منی کے برابر ہے۔
Roadie Go = Cream Go
Roadie ECO = Cream Mini
روڈی گو میں کون سی گاڑیاں شامل ہیں۔
روڈی گو کے اندر تھاؤزنڈ 1000 سی سی یا اس سے اوپر جتنی بھی گاڑیاں ہیں ، جیسے ویکن آر، کلٹس اور تمام جاپانی گاڑیاں جو 2012 ماڈل سے اوپر ہیں یہ تمام روڈی گو میں جائیں گی ۔
روڈی ایکو میں کون سی گاڑیاں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ جتنی بھی گاڑیاں ہیں جیسے مہران، کورے ، آلٹو ہوگی حتہ کے کلٹس ، ویگن آر جور جتنی بھی گاڑیا ں جو 2012 ماڈل سے کم ہیں وہ ساری روڈی ایکو یعنی منی میں آئیں گی۔
Roadie Go = Careem Go
Roadie Go Car Categories
All 1000cc and above Car i.e. VagonR, Cultus and all Japanese Car above 2012 Model covered this category.
Roadie ECO = Careem Go Mini
Roadie ECO Car Categories
All Cars like Mehan, Cuore, Alto even Cultus under Model 2012 covered Roadie ECO (mini) category.
پاکستان کے کس شہروں میں یہ سروس ہے۔
RoadiePK Service in Pakistan City
ابھی تک یہ سروس پاکستان کے چار بڑے شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اورلاہور میں دستیاب ہو گی۔لیکن کچھ ہی عرصے بعد یہ کمپنی پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرف بھی اپنی سروس کا آغاز کر دے گی۔ اورعوام کو وہاں پر بھی سہولیات فراہم کر دے گی۔
رجسٹریشن کب سے شروع ہو گی؟
Roadie Rides Captain Registration Start
رجسٹریشن ابھی ان کی شروع نہیں ہوئی لیکن ستمبر کے آخر میں یا اکتوبر کے شروع میں یہ رجسٹریشن کا باقائدہ آغاز کر دیں گے۔ پہلے یہ ڈرائیور یعنی کیپٹن رجسٹر کریں گے اور اس کے کچھ ہی عرصے بعد یہ اپنی سروس لانچ کریں گے۔ جیسا کے آپ کو پہلے بتایا کہ یہ آپ سے کوئی کمیشن نہیں چارج کرے گی، یہ صرف سبسکرپشن فیس لے گی۔
سبسکرپشن فیس۔
Subscription Fee of Roadie PK
یہ کمپنی روڈی ایکو کیلئے ساڑھے اسی روپے اور روڈی گو کیلئے ایک سو انتیس روپے یومیہ کے حساب سے اپنے کیپٹن یعنی ڈرائیور سے ماہانہ چارج کرے گی۔ اگر اس کا کریم سے مقابلہ کیا جائے تو کریم میں اگر آپ 4000 کی سیل کرتے ہیں تو کریم ٪25 کٹوتی کرتی ہے۔ یعنی کہ 4000 پر 1000 روپے کا آپ پر کمیشن پڑتا ہے۔ جبکہ روڈی رائیڈز کے اندر آپ جتنی مرضی سیل کریں ریٹ وہی ہے یومیہ اور ماہانہ کے حساب سے چارج ہو گا۔ سادہ لفظوں میں آپ کو بتائیں کہ کریم اور اوبر میں آپ کو ایک ہزار روپیہ کمیشن دینا پڑتا ہے جبکہ روڈی میں آپ کو 80 روپے یا 130روپے دینے پڑے گے۔ لیکن کریم میں آپ کو ساتھ ساتھ 4000 یا پھر 3000 کا ٹارگٹ بھی ملتا ہے یہاں کوئی ٹارگٹ نہیں ہے نہ سیل کا اور نہ ہی رائڈز مکمل کرنے کا ۔ یہ بات تو ہو گئی سبسکرپشن فیس کی اب بات کرتے ہیں کہ اس سروس کے ساتھ کام کرنے کے آپ کو کیا فائدے حاصل ہونگے۔
روڈی رائیڈز کے فوائد۔
Advantages of Roadie Rides
روڈی رائیڈز کمپنی کا سب سے بڑا فائدہ کیپٹن کو یہ ہے کی ہر شہر میں پہلے تین ہزار کیپٹن کے رجسٹرڈ ہونے پر اُن کیلئے یہ سروس دو مہینے تک فری ہو گی۔ یعنی ان سے یہ کمپنی کوئی چارج نہیں کرے گی ، پہلے دو مہینے بالکل فری کوئی ماہانہ فیس نہیں۔ اور اس کے دو مہینے بعد وہ اوپر دیئے گے ریٹ کے حساب سے ماہانہ چارج کرے گی۔ اور سب سے مزے کی بات یہ کہ اگر آپ کی کارکردگی یعنی پرفارمس مزید بہتر ہوگی تو وہ آپ کو ٪25 سے ٪30 تک رجسٹریشن یعنی سبسکریپشن فیس معاف کر دے گی۔ یعنی کہ 80 کی بجائے آپ کو پھر60 روپے دینے ہونگے۔یہ سارا کچھ میٹر کرے گی کہ آپ کی ریٹنگ کیا ہے ، سیل کتنی دے رہے ہیں اور ساتھ ساتھ ان کے لکی ڈرا بھی چلتے رہیں گے جس میں وہ اپنے کیپٹن کو موبائل فون یا پھر ان کو سبسکرپشن فیس کا معاف کرنا شامل ہیں۔
روڈی رائیڈز کے ساتھ کام کرنا چاہیے یا نہیں”رائے”
RoadiePK Conclusion
گانے زیادہ اچھی ہوگی آپ ٹینشن کو بلکل زیرو کرنی ہے دنیا کی سب سے یشل کلمہ ہوجائے گی تو ڈیفینڈ ہونے اور پرفارمنس جو آپ کی ریٹنگ ہے آپ میری پرسنل اوپین رائے یہ ہے کہ اس میں کام کرنا چاہیے یا نہیں کرنا چاہیے۔مثبت پوائنٹس کے حساب سے ۔0٪ کمیشن یعنی جتنا آپ نے کمایا وہ آپ کا کریم اوبر کی طرح کمپنی کو کچھ نہیں دینا۔کریم اور اوبر کی طرح آئی ڈی کا بلاک ہو جانا، جرمانہ ہو جانا، یا پھر دوسری صورت میں آپ کے اوپر نیگٹو رقم کا آ جانا ایسا کچھ بھی نہیں ہے اس سروس میں۔ روزانہ کی بنیاد پر آپ کو کوئی ٹارگٹس نہیں دئیے جائیں گے جب چاہیں کام کریں جب چاہیں نہ کریں۔
یہ اس روڈی رائیڈز سروس کے مجھےکچھ مثبت پہلو نظر آئیں ہیں باقی آپ کی مرضی آپ اس سروس کو جوائین کریں نہ کریں۔ مجھے اس نئی سروس کے بارے میں پتا چلا سوچا آپ لوگوں کے ساتھ بھی شئیر کروں۔ یہ کوئی سپونسر آرٹیکل نہیں ہے نہ ہی میرا روڈی ڑائیڈز کمپنی سے کوئی تعلق واسطہ ہے۔ باقی اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ آپ کے کاروبار، جان مال میں بہتری لائے آمین۔ اسلام واعلیکم۔۔