rizq ki dua in quran in urdu 164

اچھی نوکری اور رزق میں اضافے کا وظیفہ

رزق اور کاروبار میں اضافے اور برکت  کا وظیفہ
Rizq Ki Dua In Quran In Urdu

رزق ایک ایسی نعمت ہے جس  کی تقسیم کا اختیار مالکِ کائنات  نے اپنے پاس رکھا ہے۔ کوئی شک نہیں کہ وہ   انسان کو طیب و طاہر اور پاک  رِزق عطا   فرماتا ہے ۔ اور اس   کیلئے رزق میں اضافہ اور  فراخی کے مواقع بھی بخشتا ہے مگر اکثر انسان کی فطرت ہے کہ وہ   بھول جاتے ہیں  کہ رزق کا وعدہ اللہ ربُ العزت  کی ذات نے کر رکھا ہے۔ لہذہ  ہماری قسمت میں لکھا گیا  وہ  دانا  پانی تقدیر کے مطابق ہمیں ضرور عطا فرماتا ہے۔  تاہم  کچھ لوگ توکل اور یقین  کی کمی کا شکار ہوکرقبل از وقت  ضرورت سے زیادہ طلب کرتے  یا   لالچ کا شکار ہوکر بعض اوقات ناجائز و حرام  ذرائع  کے استعمال سے اپنا حلال کا رزق  بھی کھو   دیتے ہیں۔ اللہ تعالی  اور  اُس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں رزقِ حلال کی طلب،  کمانے کا طریقہ، تجارت اور   کاروبار  سے متعلق اصول  سیکھائے اور بتلائے ہیں۔ یہ اٹل حقیقت ہے کہ ہم جب تک  اسلامی حدود اور شرعی تعلیمات کے مطابق ملازمت، کاروبار یا   تجارت کرتے ہیں تب تک سب کچھ ٹھیک رہتا ہے۔ مگر جب ہم شرعی   حدود  اور احکام الٰہی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں تو  رزق سے  برکت اٹھنا   شروع ہوجاتی ہے ۔ اور یوں بڑی بڑی فیکٹریز اور کارخانوں کے   مالک بھی  بھیکاری بن  جاتے ہیں۔

 رزق  جس کی کمی  یا کشادگی کے   بارے میں رب تعالیٰ کا فرمان بہت واضح ہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالی فرماتے ہیں “بے شک   تمہارا  رب جسے چاہے رزق  کشادہ دیتا ہے اور جسے چاہے کم دیتا ہے بے شک  وہ اپنے بندوں کو خوب جانتا ہے اور  ان کے احوال کو دیکھتا ہے” دوسری  آیت  کریمہ میں اللہ تعالی فرماتے ہیں “اے محبوب فرما دیجئے کہ  بے شک میرا رب رزق   وسیع کرتا ہے جس کے لیے چاہے اور تنگی فرماتا ہے جس کے لئے چاہے  لیکن زیادہ تر لوگ نہیں جانتے”۔

دوستوں رزق میں کمی  کی جو سب سے بڑی وجہ   سود کا استعمال  ہے۔ سود اللہ پاک سے کھلی جنگ ہے۔ اگر آپ سود کا  استعمال کرتے ہیں تو کاروبار میں کبھی  برکت پیدا نہیں ہوتی۔  صرف سود ہی کاروبار میں بے برکتی کا سبب نہیں ہے۔  اس کے علاوہ درجنوں ایسی بری حرکات ،  صغیرہ و کبیرہ گناہ  جو ہمیں  اللہ کی رحمت سے دور کر دیتی ہیں۔  اور آہستہ آہستہ  ہم بربادیوں کی   گہرائیوں میں ڈوب جاتے ہیں۔ دوستوں ہم   لوگ رزق کی بے قدری بہت  کرتے ہیں۔  تھوڑی ضرورت کے  باوجود  زیادہ  پکا  لیتے ہیں پھر اس کو ضائع کرتے ہیں۔  عرب ممالک کے بارے میں عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ وہاں کئی  ملین کا اناج  کوڑے کے ڈھیروں پرچلا  جاتا ہے۔ پاک رزق کو ناپاک  جگہ  پر پھینکنا  بھی  بے حُرمتی ہے۔کوشش کریں بچ جانے والا کھانا پرندوں یا جانوروں کو  کھلا دیں۔ حدیثِ مُبارکہ میں ہے۔ ” جب بندہ ماں باپ کے لیے دُعا  ترک کردیتا ہے تو اس کا رزق بند کر دیا   جاتا ہے” اور ایسا بہت ہی عام ہو رہا ہے کہ آج کے اس مشکل دور میں 80فیصد ہر ایماندار شخص پریشان ہے ۔

وظیفہ کرنے کا طریقہ
karobar mein barkat ki dua in urdu

آج ہم  آپ کو نہایت آزمودہ اور مجرب عمل بتانے لگے ہیں  جس سے انشاء اللہ تعالی اللہ پاک آپ کے رزق میں فراوانی پیدا کرے گا۔  اور ہر طرح کی بندش ختم ہو جائے گی۔ اس عمل کو کرنے کی اجازت ہر خاص و عام کو ہے ۔ دوستوں آپ نے کرنا   یہ ہے کہ روزانہ نماز فجر  کے  بعد اول و آخر درود شریف  101 مرتبہ پڑھنا ہے اور درمیان میں سورہ مزمل 18 مرتبہ  پڑھ کر  پانی پر دم کریں۔اور دعا کریں پانی خود بھی پئیں اور  گھر والوں کو بھی  پلائیں۔  گھر دکان دفتر یا کوئی بھی آپ کا مقام ِروزگار ہے اس میں اُس کی چھینٹے ماریں اور یاد رکھیں کہ  پانی زمین پر نہ گِرنے پائے۔  اور یہ عمل آپ نے بلا ناغہ  اکتالیس دن تک کرنا ہے۔  حالات میں تبدیلی صرف  چند دنوں کے اندر اندر شروع ہوجائے گی۔تاہم اگر اس عمل کو ہمیشہ اپنا لیا جائے توچند ہی  دنوں میں  بہترین رزلٹ ملنا شروع ہو  جائے گے۔ اور انشاء اللہ تعالی زندگی بھر کسی اور عمل کی آپ کو ضرورت نہیں رہے گی ۔ اللہ پاک ہم سب کے  رزق میں فروانی   پیدا کرے اور ہمیں رزقِ  حلال کمانے کی توفیق دے۔ آمین۔

اچھی نوکری کیلئے وظیفہ
Hasool E Rozgar Achi Naukri Ke Liye Wazifa

آپ نے یہ سورہ فاتحہ کا  عمل  خالی کمرے میں  کرنا ہے  جہاں اور کوئی موجود نہ ہو۔ یہ عمل آپ نے سات راتوں تک کرنا ہے۔ اور اگر سات راتوں میں کوئی رات مس ہو جائے تو آپ کسی اور رات کو ساتھ مِلا کر سات راتیں پوری کرنی ہیں۔  آپ نے یہ عمل جمعرات کو شروع  کرنا ہے اور  بُدھ تک آپ نے یہ عمل کرنا ہے۔  اور خالی کمرے میں آپ نے یہ عمل کرنا ہے۔ کوئی بھی نماز کے بعد آپ نے  یہ عمل کرنا ہے اور روزانہ اسی نماز کے بعد آپ نے یہ عمل کرنا ہے ۔ یعنی عمل کرنے کا ٹائم  بھی روزانہ  ایک ہی ہوگا۔ آپ کو کوئی بھی  پریشانی ہے  یا آپ کا کوئی بھی مسئلہ ہے بس  اس تصور کو اپنے ذہن میں رکھ کر یہ عمل کرنا ہے۔   بہتر ہے رات  کو یہ عمل کریں۔ رات کو یہ  عمل کرنے کی زیادہ فضیلت ہے۔  اگر آپ رات کو  یہ عمل نہیں کر سکتے تو دن  کے کسی بھی حصے میں یہ  عمل کرسکتے ہیں۔

وظیفہ کرنے کا طریقہ

 وظیفہ کرنے سے پہلےآپ نے  اول و آخر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی  پڑھنا ہے اور درود  شریف پڑھنے کے بعد آپ نے نوے مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھنی ہے۔  آپ نے  سورہ فاتحہ ہمیشہ  بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ شروع کرنی ہے۔ 90 بار پڑھنے کے بعد آخر میں آپ نے گیارہ مرتبہ  پھر درود   شریف پڑھنا ہے ۔ اس کے بعد آپ نے اللہ پاک سے دعا کرنی ہے۔ انشا اللہ آپ کی جو بھی  پریشانی ہوگی، جو بھی مشکل ہو گی اللہ تعالی  غیب سے آپ کی مدد فرمائے  گے۔اور  آپ کے رزق میں جو تنگی ہے وہ ختم ہو جائے گی اور اللہ تعا لی آپ کو اچھے روزگار سے نوازے گا۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 1
    Share