Qad Lamba karne ka wazifa 184

قد بڑھانے کا وظیفہ

Qad Lamba Karne Ka Qurani Wazifa Dua
قد بڑھانے کا وظیفہ

آیاتِ قرآنی اور دعاؤں  کے انسانی جسم پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔  کسی کامل عامِل کی دعا سے  کینسر جیسے مرض کا  اعلاج بھی ہو سکتا ہے۔  تو جسمانی امراض  چاہے جیسے بھی ہوں اللہ کی رضا سے ان سے خلاصی پائی جاسکتی ہے۔  ہمارے ہاں عام طور پر قد نہ  بڑھنے  کی وجہ سے پریشانیاں  بڑھ جاتی ہیں۔  ان کا  اعلاج  دوا   سے کیا جاسکتا ہے اور اس کے فائدے بھی بے پناہ ہوتے ہیں ۔ تاہم جو لوگ دوا کے علاوہ دُعا اور روحانی اعلاج اختیار کرتے ہیں تو انہیں بھی اپنا مقصود مل جاتا ہے۔  یہ یقین اور ایمان کی بات ہے جس کا تقوی اور بھروسہ زیادہ ہوگا  اس کی روحانی دعا اور غذا سادہ سود مند ثابت ہوگی۔  یہاں  ہم  آپ کوقد  بڑھانے  کا ایک نہایت مجرب وظیفہ بتائیں گے ۔ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے آپ کو بتا تے چلیں کہ اس وظیفے کو  کرنے کی اجازت عام ہے۔ ہر بندہ اور بندی یہ وظیفہ کر سکتا ہے کوئی ممانیت نہیں ہے۔

Qad Lamba Karne Ki Dua
قرآنی وظیفہ دُعا

ماں باپ کو چاہیئے کہ  اگر ان کے بچے یا بچیوں کی عمر بیس سال سے کم ہے تو وہ ان کے لیے روزانہ یہ عمل کرسکتے ہیں۔ آپ نے  روزانہ یہ کرنا ہے  کہ سورۃ  الفاتحہ یعنی  الحمداللہ شریف کو  آپ نے 21 بار بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ پڑھنا ہے اس کے بعد آپ نے ایک بوتل میں پانی لے کر اس پر دم کریں پھر 313 بار  یا خالِقُ  ، یا باریُ   پڑھ  کر پھونک دیں اور آخر میں لاھولاولاقوتاالاباللہ  آپ نے  21 بار پڑھ کر پانی پر دم کرنا ہے۔اور یہ  پانی صبح نہار منہ  دوپہر اور رات سونے کے وقت پلایاکریں۔  یہ بابرکت پانی اس بچے کی روحانی طور پر آفزائش  کرے گا، اصلح پیدا ہو گی  اعضاء کی   کارکردگی بڑھے گی۔  اور انشاءاللہ اللہ کے حکم سے چند ہی  ماہ میں بچوں کے قد میں اضافہ ہوتا  ہوا نظر آئے گا۔

 اور اگر بچے  جسمانی طور پر بیمار ہیں تو ڈاکٹر کو لازمی  چیک کروائیں ۔ دُعا سے اعلاج سنت ہےاور  اس کو ترک  نہیں کرنا چاہیے۔  بچوں کی سرگرمیوں اور غذا  پر خاص طور پر نظر رکھیں۔  تاکہ غلط  روحجان  اور  غذا  اس پر منفی اثرات  نہ ڈالے۔  بچوں کو پنجگانا نماز ادا کرنے کی عادت  ڈالیں۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 1
    Share