purani qabz ka ilaj 360

پرانی قبض کا اعلاج – پیٹ اور آنتوں کی صفائی

Purani Qabz Ka ilaj in Urdu
پیٹ اور آنتوں کی صفائی کا نسخہ

آج کا ہمارا ٹاپک پیٹ اور آنتوں کی صفائی پر ہے  ۔ پیٹ اور آنتوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ آج کا یہ نسخہ قبض کیلئے بھی بے حد مفید ہے۔  اس نسخے سے پرانی سے پرانی قبض کا بھی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ دوستوں جسم کو زہریلے مادوں سے پاک کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔  تاکہ وہ بیماریوں کا شکار نہ ہو بلکہ اکثراوقات  نظام ہضم  ناقص خوراک ،  ذہنی  پریشانی ،  پانی  کا  استعمال  نہ کرنا واک یا  ورزش  نہ کرنے کی وجہ سے بری طرح متاثر  ہوجاتا ہے ۔  پیٹ اور آنتوں کی مکمل صفائی نہیں ہوتی فضلہ یا حاجت  غیر مکمل ہوجاتی ہے۔ جس کے نتیجہ میں پیٹ  بھول جاتا ہے قبض کی شکایت ہوتی ہےآنتوں پر سوزش آ جاتی ہے۔بھوک نہیں لگتی ، تھکاوٹ،  سردرد،  پیٹ کا درد، پیٹ کا بڑھ جاتا ،  چربی کا بڑھنا اس کے ساتھ جگر، پتہ اور تلی کے امراض بھی پیدا ہو جاتے
ہیں۔

پرانی سے پرانی قبض کا خاتمہ

 آج کا جو نسخہ میں آپ لوگوں کو بتاؤں گا وہ پیٹ اور آنتوں کو مکمل طور پر صاف کرکے آپ کو بالکل ہلکا پھلکا کردے گا۔  اور پرانی سے پرانی قبض سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔ آپ کا پیٹ نرم ہوجائے گا ساتھ لگ جائے گا آسان گھریلوں نسخہ  نوٹ کر لیں جو  بہت ہی آسان ہے۔

(Purani Qabz Ka Ilaj in Urdu Home Remedies)
آسان گھریلوں نسخہ

دوچھوٹے چائے والےچمچ سونف  کو ڈیڈھ  گلاس پانی میں  ڈال کر اچھی طرح ابال لیں۔   جب پانی آدھا رہ جائے تو سونف کو نکال کر پھینک دیں۔  اور جب پانی نیم گرم ہوجائے تو اس میں ایک چمچ  کیسٹرآئل کا  شامل کرکے نیم گرم صبح نہار منہ پی لیں۔   کیسٹرآئل آپ کو کسی بھی میڈیکل اسٹور  یا پنسار کی دکان  سے آسانی سے مل جائے گا۔  اس کے پینے کے بعد آپ کو ایک بار، دو بار  یا   زیادہ سے زیادہ تین بار موشن آئیں گے۔ آپ کا پیٹ اور آنتیں بلکل صاف ہو جائیں گی  برسوں کا جمع ہوا گندا مواد خارج ہوجائے گا اور آپ سکھ کا سانس لیں گے۔   اس عمل کو آپ چھٹی والے دن کریں اور ہفتہ میں ایک بار کافی ہے ہفتہ وار اگر نہ کر سکیں تو پندرہ دن میں ایک مرتبہ  ورنہ  پھر مہینے میں ایک مرتبہ اس کا استعمال ضرور  کریں۔ حاملہ خواتین اس کا استعمال نہ کریں۔کوئی بھی ٹوٹکہ اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں۔ شکریہ۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 2
    Shares