How to remove pimple from face 409

چہرے کے کیل مہاسوں اور گھڑوں سے نجات

Pimple Treatment In Urdu
 چہرے کے کیل مہاسوں اور گھڑوں سے نجات کیسے حاصل کریں

(how to remove pimple from face)  چہرے کے کیل مہاسوں کے لیے

چہرے پر خاص طور پر رخساروں پر نوکدار کیل نکل آتے ہیں جو کہ سخت ہوتے ہیں جب یہ پک جاتے ہیں تو ہلکا سا دبانے پر نکل آتے ہیں۔ انہیں خود ہاتھوں سے دبا کر نہیں نکالنا چاہیے ایسا کرنے پر یہ چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ان کیل مہاسوں کیلئے مندرجہ ذیل اعلاج کر سکتے ہیں۔

1۔ مولی کے پانی کو چہرے پر لگائیں۔
2۔ چھوہارے کی گُٹھلی کو سرکہ میں شامل کر کے چہرے پر لگائیں۔
3۔ کیلے کو پیس کر تھوڑے سے خربوزے کے بیجوں کے مغز پیس کر شامل کریں۔پھر یہ آمیزہ کیل مہاسوں پر لگائیں۔
4۔ کالی مرچ کو مٹی کے گھڑے پر رگڑ کر لگائیں۔
5- کیل پر کڑوے بادام پیس کر لگانے سے کافی فرق پڑتا ہے

 (how to remove face holes) چہرے کے گڑھے کیسے دور کریں

اپنے چہرے کے حساب سے تھوڑی سی ملتانی مٹی لے کر  اس میں گلاب کا عرق ملا لیں۔ پھر اس مکسچر  کا اپنے چہرے پر لیپ کر لیں۔ 15 منٹ تک لیپ کر کے انتظار کریں پھر چہرے کو تازہ پانی سے دھو لیں۔ چند ہی دنوں میں چہرےکے گڑھے  دور ہو جائیں گے۔

مزید پڑھئیے۔  رنگ گورا کرنے کا گھریلو ٹوٹکہ

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 1
    Share