3rd T20 Pak vs Aus 255

شاہینوں کی بڑی کامیابی- ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کینگروزکو وائٹ واش کردیا

شاہینوں کی بڑی کامیابی- ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کینگروزکو وائٹ واش کردیا
پاکستان نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں کینگروز کو 33 رنز سے شکست دے کر تینوں میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹیگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ بابر اعظم اور صاحبزاہ فرحان نے اننگز کا اچھا آغاز کیا۔پاکستان کی پہلی وِکٹ صاحبزادہ فرحان 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اُس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 93 تھا۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 50 رنز بابر اعظم نے بنائے۔ شعیب ملک نے 18، آصف علی نے 4 اور فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حفیظ 32 اور عماد وسیم تین رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کے بیٹسمین پاکستانی بولرز کا سامنا نہ کرسکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے۔اور اسی طرح آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے 150 رنز کے تعاقب میں 117 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3، حسن علی نے 2 جبکہ فہیم اشرف، محمد حفیظ اور عثمان خان شنواری نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مک ڈرموٹ اور مچل مارش نے اپنی ٹیم میں سب سے زیادہ 21،21 رنز بنائے۔
میچ کا بہترین کھلاڑی شاداب خان اور سیریز کا بہترین کھلاڑی بابر اعظم کو دیا گیا۔
کپتان سرفراز احمد نے جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم دے دیا۔ کھلاڑیوں نے سخت محنت کی جو میدان میں دکھائی دی، میچ میں اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیریز میں تمام بولرز نے عمدہ بولنگ کی، جیت کے اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
No tags for this post.