اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے اضافے کی سفارش وزارتِ پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔ جس میں پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے، ڈیزل کی قیمت 13 روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت تقریباّ 6 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزیر خزانہ اسد عمر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کرے گے۔
اگر وزارتِ خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش منظور ہو جاتی ہے تو اِس کا اطلاق یکم نومبر سے ہو جائے گا بصورت دیگر سمری مسترد ہوجانے پر پُرانی قیمتیں بحال رہیں گیں۔
No tags for this post.