Remove Belly fat 383

موٹاپے اور جوڑوں کے درد کا آسان گھریلوں نسخہ

موٹاپے اور جوڑوں کے درد کا آسان گھریلوں نسخہ

How to remove Joint pain and Belly Fat

اگر آپ موٹاپے اور جوڑوں کے درد کے وجہ سے پریشان ہیں تو ادرک کا پانی نہایت ہی مفید نسخہ ہے۔ جو آپ کو لازمی آزمانہ چاہیے، کیونکہ موٹاپے اور جوڑوں کے درد کا اس سے بہترین ، سستا اور آسان حل شاید ہی اور کوئی ہو۔ کنسیڈر ہیلتھ کے مطابق ادرک کا پانی خون میں لوتھڑے نہیں بننے دیتا اور یوں خون کے بہاؤ کو متوازن رکھتا ہے۔ یہ کولیسٹرول کے لیول میں کمی پیدا کرتا ہے۔ اور جوڑوں کے درد، سوزش اور سوجن سے نجات دلاتا ہے۔ یہ نسخہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے جو آپ کے جسم کی صفائی کرتا ہے اور کئی طرح کی بیماریوں حتیٰ کہ کینسر جیسی بیماری کے خلاف بھی مدافعت پیدا کرتا ہے۔

  (ginger for weight loss ) ادرک کا پانی تیار کرنے کا طریقہ۔۔

ادرک کا پانی تیار کرنے کے لئے سب سے پہلے ڈیڑھ لیٹر پانی کو ابال لیں جب پانی النا شروع ہو جائے تو اس میں ادرک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈال دیں۔ پھر اسے مزید کچھ دیر ابلنے دیں۔ پھر چولہے سے اتار کے تقریبا پندرہ منٹ کیلئے پڑا رہنے دیں تا کہ یہ اچھی طرح ٹھنڈا ہو جائے۔ جب یہ پانی استعمال کرنا ہو تو ایک گلاس میں یہ پانی لے کر ایک لیموں کا رس اس میں ملا لیں اور دن میں دو بار صبح ناشتے سے پہلے اور دوسرا گلاس رات کو کھانا کھانے سے پہلے پی لیں۔

یہ نسخہ بہت مفید ہے جہاں یہ موٹاپے اور جوڑوں کے درد کا خاتمہ کرتا ہے ساتھ ہی ساتھ یہ ہمارے مدافعتی نظام کو بھی بہتر بنا تا ہے ساتھ ہی نزلہ اور زکام سے بچاتا ہے دوران خون کو متوازن کرتا ہے۔ اور ہاضمے کو بھی درست کرتا ہے اور خوراک کے اجزاء کو ہمارئے جسم میں جذب ہونے میں بھی نہائت مفید ہے۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 1
    Share