Nibha lo tum ya rasool allah lyrics 239

نبھا لو نبھا لو تم نبھا لو یا رسول اللہ

نبھا لو نبھا لو تم نبھا لو یا رسول اللہ
بلاؤ اب مدینے میں بلاؤ یا رسول اللہ
ستاتے ہیں جو دنیا والے اس کا کچھ نہیں ہے غم
مجھے بس اپنا کہ کر تم بلا لو یا رسول اللہ

سنہری جالیوں کے سامنے پہنچا ہوں میں آقا
مجھے اپنی زیارت کرادو یا رسول اللہ
میری قسمت بری ہو تو خدارا تم بھلائ کردو
سنوارو میری قسمت کو سنوارو یا رسول اللہ

عطا ہو علم کی دولت عطا ہو دید کی دولت
دم آخر مدینہ بھی عطا ہو یا رسول اللہ
شفاعت کا سوالی ہوں سوالی ہوں میں رحمت کا
اجابت سے نوازو تم نوازو یا رسول اللہ

معین راہ طیبہ ہیں میرے خواجہ معین الدین
معین راہ جنت بھی بنا دو یا رسول اللہ
تصدق غوث اعظم کا توصل اعلی حضرت کا
باقی پاک کے قابل بنا دو یا رسول اللہ

نگاہ مفتی اعظم نے زندہ کر دیا دل کو
انہی کا ساتھ محشر میں عطا ہو یا رسول اللہ
تمنا یہ لیئے جاتا ہے آقا شاکر رضوی
اسے اذن مدینہ عطا ہو یا رسول اللہ

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔