nazla zukam ka ilaj in urdu 747

 نزلہ زکام کا علاج – سر کا جکڑے رہنا – دماغی بوجھ

Nazla Zukam Ka Gharelo Ilaj In Urdu

 نزلہ زکام کا علاج – سر کا جکڑے رہنا – دماغی بوجھ

آپ نے ایک مقولہ سنا ہو گا کہ اگر زکام کا علاج کیا جائے تو دو ہفتے میں ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن اگر علاج نہ کیا جائے تو پندرہ دن تک لے جاتا ہے۔ اگر آپ ہمیشہ کےلئے نزلہ سے جان چھڑانا چاھتے ہیں تو ہم آپ کی خدمت میں چند مفید گھریلوں ٹوٹکے لے کر آئیں ہیں ان کو آپ ٹرائی کریں انشاءاللہ آپ کو افاقہ محسوس ہو گا۔

1۔ ایک گلاس دودھ کو جوش دلائیں اور اس ابلتے دودھ میں ایک دیسی انڈہ پھینٹ کر ڈال دیں۔ سا تھ ہی اسے چولہے سے ہٹا لیں پھر دودھ میں حسب ذائقہ چینی ڈال کر گرم گرم چائے کی طرح پی لیں، کم از کم تین دن تک ایسا کریں۔

2۔ سنگترے اور مالٹے کا استعمال زکام میں افاقے کا موجب بنتا ہے۔ اگرچہ دونوں ترش پھل ہیں۔

3۔ سورج مکھی کے تازہ پتوں کا رس نکال کر ناک سے سڑکانے سے چھینکیں آ کر دماغی بوجھ اور جکڑن دور ہو جاتی ہے۔ یہ علاج خصوصی طور پر ان مریضوں کیلئے ہے جن کا زکام بہتا نہیں اور سر کو مسلسل جکڑے رکھتا ہے۔

4۔ رُب شہتوت بھی نزلہ ، زکام اور کھانسی کا مؤثر علاج ہے۔ اسے بطور دوا کے طور پر دن میں تین مرتبہ استعمال کریں۔ اگر اسے ناشتے میں جام کی جگہ ڈبل روٹی پر لگا کر کھائیں تو بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

5۔ کسوندی کے پتے چھے ماشے، ملٹھی چھے ماشے، تین چھٹانگ پانی میں جوشاندہ بنا کر شربت بنفشہ سے میٹھا کر کے چند روز تک صبح شام استعمال کریں۔ نزلہ کے لئے بہت مفید ہے۔

6۔ جن مریضوں کے نزلہ زکام کے ساتھ ساتھ گلے پھول جاتے ہیں انہیں چند روز گرم قہوہ کی ایک پیالی میں تھوڑا سا نمک اور ایک عدد لیموں کارس ملا کر صبح لگا تار چند دن تک پینے سے فائدہ ہوتا جائے گا۔

7۔ لہسن بھی نزلہ و زکام چاہے وہ وبائی ہویا سردی کا سے افاقے کا باعث ہے۔ اس کا خوراک میں شامل ہونا بھی علاج ہے۔
8۔ شمالی افریقہ میں لوگ نزلہ، زکام، کھانسی اور عام کمزوری دور کرنے کےلئے لہسن کو آٹے میں ملا کر روٹی پکا کر کھاتے ہیں۔ امریکا میں لہسن سے بنے ہوئے درجنوں قسم کے سفوف، سرکے، پنیر اور گوشت کی شکل کے ٹکڑے بازار میں فروخت ہوتے ہیں۔

9۔ جن افراد کو بار بار نزلہ زکام یا گلے پڑنے کا خدشہ ہو وہ پالک کے ساتھ مونگ پکا کر عام غذا کے طور پر استعمال کریں۔ اس سے قوت مدافعت بڑھتی ہے۔

10۔ شدید زکام ہو اور بخار بھی ساتھ مہمان بن جائے تو ایک پاؤ نیم گرم دودھ میں ہلدی اور کالی مرچ دو دو ماشے ملا کر پینے سے ایک دو دن میں صحت یابی ہو جاتی ہے۔ یہ نسخہ سردی کی وجہ سے ہونے والے نزلے کے لئے بہت مفید ہے۔

11۔ جب نزلہ زکام میں بلغم خارج نہ ہونے سے سراور کنپٹیوں میں بوجھ اور درد ستانے لگے تو ڈیڑھ سے تین ماشے تک اجوائن کے دانے نیم گرم کر کے ململ کی ڈھیلی سی پوٹلی میں باندھ کر چند منٹ تک سونگھنے سے نزلہ زکام چالو، بلغم خارج اور سر درد میں افاقہ محسوس ہوتا ہے۔

12۔ زکام میں ناک کے راستے والی شریانوں میں خرابی سے اکثر اصحاب کو کبھی ناک کا ایک نتھنا اور کبھی دوسرا بند ہو کر پریشان کرتا ہے۔ بعض مریض ناک سے بو آنے اور بعض مریض دن میں کئی بار ناک بند ہونے اور چھینکوں کے زور سے بیزار ہوتے ہیں۔ ایسے مریض نازبو کے دس بارہ پتے اور اسطخو دوس تین ماشے پیالی بھر پانی میں دم دے کر میٹھا کر کے صبح نہار منہ پی لیں اور دوبارہ پیالی بھر کر پانی ڈال کر رکھ دیں۔ شام چار بجے ایک ہلکا جوش دے کر میٹھا کر کے چند روز تک استعمال کریں۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 4
    Shares