naya pakistan housing program 419

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام – مکمل تفصیل

وزیر اعظم عمران خان  نے اپنے وعدے کے ’’ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام ‘‘ کا اعلان  کر دیا ہے- جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔

اہلیت کا معیار۔

اس ہاؤسنگ پروگرام میں اُن لوگوں کو ترجیح دی جائے گی جن کے پاس اپنا کوئی گھر نہیں یعنی جن کے پاس اپنےکسی گھر کی ملکیت نہ ہو۔  اِس ہاؤسنگ پروگرام میں ایک  خاندان  (خاوند، بیوی،بچے) میں سے  خاندان کا صِرف ایک فرد ہی درخواست دینے کا پابند ہے۔

فارم ملنے کی جگہ۔

وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے بعد ’’ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام ‘‘کا رجسٹریشن فارم جاری کر دیا ہے جو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی ویب سائٹ سےڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ رجسٹریشن فارم کی کوئی فیس نہیں ہے۔فارم کی فوٹو کاپی بھی قابلِ قبول ہے۔

فارم ڈاؤن لوڈ لنک

فارم جمع کی جگہ۔

پہلے مرحلے میں سات اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے،

فارم مندرجہ ذیل جگہوں پر جمع کروا سکتے ہیں۔

سکھر والے ڈی سی آفس سکھر میں فارم جمع کروائیں گئے۔

کوئٹہ والے  نادرا رجسٹریشن سنٹر بالمقابِل ہیلپر آئی ہسپتال سریاب روڈ کوئٹہ میں فارم جمع کروائیں گئے۔

گلگت والے ڈی سی آفس گلگت میں فارم جمع کروائیں گئے۔

مظفرآباد والے ڈی سی آفس اولڈ سیکرٹریٹ مظفر آباد   میں فارم جمع کروائیں گئے۔

سوات والے ڈی سی آفس  ڈسٹرکٹ کورٹ گل کدو، سیدوشریف روڈ، مینگورہ سوات   میں فارم جمع کروائیں گئے۔

اسلام آباد والے نادرا میگا سینٹر بلیو ایریا اسلام آباد  میں فارم جمع کروائیں گئے۔

فیصل آباد والے ڈی سی آفس فیصل آباد  میں فارم جمع کروائیں گئے۔

فارم جمع کروانے  کی تاریخ۔

رجسٹریشن فارم مکمل معلومات درج کرنے کے بعد مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں 22  اکتوبر سے 21دسمبر 2018ءتک مبلغ 250 روپے رجسٹریشن فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

گھروں کے ڈیزائن، قیمت اور جگہ کا تعین فارم پر درج تفصیلات سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
No tags for this post.

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام – مکمل تفصیل” ایک تبصرہ

تبصرے بند ہیں