Moringa Benefits 454

موت کے علاوہ تمام بیماریوں کا اعلاج

Moringa Benefits House of power
موت کے علاوہ تمام بیماریوں کا اعلاج – سوہانجنا کے پودے میں

اللہ تعالی نے سوہانجنا کے پتوں، پھولوں، پھلیوں، بیج اور چھال میں بہت شفا رکھی ہے تقریبا ہر بیماری کا  اعلاج ہے۔ آج کل کے دور میں سوہانجنا سے  الرجی ڈرینکس، ادویات اور میک اپ کا سامان تیار کیا جاتا ہے۔ پاکستان اور ہندوستان میں اس موجزاتی پودے کی غذائی  اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ اس میں تقریبا بانویں غذائی اجزاء  ، چالیس قدرتی اینٹی آکسیجنز پائے جاتے ہیں۔ کوئی ایسا وٹامن ابھی تک دریافت نہیں ہوا جو اس میں نہ پایا جاتا ہو۔ سوہانجنا یعنی مورنگا کے اس پودے میں پے پناہ غذائی خصوصیات پائی جانے کی وجہ سے اگر اس کو غذائیت کا پاور ہاؤس کہا جائے تو یہ غلط نہ ہو گا۔ کیونکہ غذائیت کے اعتبار سے  کوئی دوسرا درخت یا  پودہ اس کا مقابلہ نہیں کرتا۔

مورنگا کے پتوں کے سو گرام پوڈر میں پروٹین کی مقدار دودھ اور دہی  کے نسبت  دو گناہ زائد پائی جاتی ہے۔ جبکہ وٹامن ای کی مقدار  پالک کی نسبت تین گناہ سے زیادہ ہے۔ اسی طرح اس کے پتوں میں   کینوں سے سات گناہ زائد وٹامن سی ، گاجر سے چار گناہ زائد وٹامن اے  جبکہ آئرن کی مقدار   بادام کی نسبت تین گناہ زائد اور  دودھ  سے چارگناہ زائد کلشیم  کی مقدار پائی جاتی ہے۔ بات یہاں پر ہی ختم نہیں ہوتی بلکہ سوہانجنا   یعنی مورنگا میں ڈینگی،  کنسر، ہپاٹیٹس اور ایڈز سے بچاؤ کیلئے بے شمار اینٹی بائیوٹک ، اینٹی الرجیک اور دیگر ادویاتی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر کیلئے۔ ) Moringa for High Blood Pressure)

moringa powder tea  سوہانجنا کے پتوں کو چھاؤں میں رکھ کر خشک کر لیں۔ پھر ڈیڑھ کپ پانی میں ایک چمچ سوہانجنے کو پسی ہوئی پتیاں ڈال کر جوش دیں۔ جب ایک کپ رہ جائے تو مناسب مقدار میں چینی ڈال کر نہار منہ چائے کی طرح پی لیں۔ ایک ماہ  پینے سے ہائی بلڈ پریشر کی بیماری بالکل ختم ہو جائے گی ۔

قبض ، جوڑوں کا درد اور سستی کیلئے۔ )Constipation and Joint Pain Treatment)

سوہانجنا کے پھولوں میں حسب ذائقہ چینی یا شکر ملا کر ہاتھوں سے مل کر شیشے یا روغنی مرتبان میں ڈال لیں اور منہ بند کر کے ایک ہفتے تک دھوپ میں رکھ دیں۔ لیجیے سوہانجنا کی   گلقند تیار  ہو گئی۔قبض، ریح، اپھارہ، ڈر، خوف، مایوسی، مالیخولیا، چھوٹے بڑے جوڑوں کے درد، ورم، سستی اور بدن سن  ہو جانے والے  مریضوں کو روزانہ  صبح ایک تولہ سے ایک چھٹانک تک یہ گلقند دودھ یا چائے کے ساتھ پانچ سے چھ ہفتے تک مسلسل استعمال کروائیں شفا ملے گی۔

نظر تیز کرنے کیلئے اور وزن کم کرنے کیلئے۔ (Moringa Benefits for  Weight Loss)

ایک کپ پانی میں سوہانجنا کے پھول دو سے تین عدد، سوہانجنا کی پھلی کا ڈیڑھ انچ کا ٹکڑا، سوہانجنا کی پتیاں ایک چمچ ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ روزانہ ناشتہ سے دو گھنٹے بعد پی لیں اگر  کڑوا لگے تو آدھا کپ دہی شامل کر لیں۔ ایسا کرنے سے نہ صرف نظر تیز ہو گی بلکہ وزن بھی کم ہو گا اور ساتھ ہی ساتھ ہڈیوں کا بھر بھراپن اور جھریاں بھی ختم ہو جائیں گی۔ اور جگر بھی صحیح  کام کرے گا۔

پیشاب کے تمام امراض کو دور کرے ۔  (Urine Diseases Treatment)

سوہانجنا کے پتوں کا رس ایک چمچ لے کر گاجر کے ایک گلاس رس میں ملا کر پینے سے پیشاب کے تمام امراض دور ہو جاتے ہیں۔

    ہڈیوں کو مضبوط بنانے کیلئے۔  ( Moringa Benefits Strengthen The Bones And Joints)

سوہانجنا کے پتوں کا رس ایک چمچ نکال کر چھان لیں۔ پھر اس میں دودھ اور چینی ملا کر پی لیں ہڈیوں کو مضبوظ اور صحت مند بنانے کیلئے موثر مشروب ہے۔

یرقان اور بڑی آنت  میں سوزش کیلئے۔

مورنگا یعنی سوہانجنا کے پتوں کا رس ناریل کے پانی میں ملا کر پینے سے بڑی آنت کی سوزش اور یرقان دور ہو جاتا ہے۔

سوہانجنا نہ صرف خون صاف کرتا ہے بلکہ گردے اور مثانے کی پتھری  ٹوڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اسی طرح سوہانجنا کا استعمال نہ صرف گیس، جگر اور معدے کے مسائل کو ٹھیک کرتا ہے بلکہ پیٹ کے کیڑوں کو بھی ہلاک کر دیتا ہے۔ سوہانجنا دمہ اور کھانسی  میں مبتلا افراد کیلئے  نہائت ہی مفید سبزی ہے  اور ان امراض کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ سبزی نظر کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ پیٹ کے درد کو بھی ختم کرتی ہے۔ سوہانجنا کا استعمال خواتین کے امراض کیلئے نہائت ہی مفید ہے

مزید پڑھیں۔۔ وزن کم کرنے کا طریقہ

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 2
    Shares