ملائشین پیپر چکن
Black Pepper Chicken Recipe
Malaysian Pepper Chicken Recipe Urdu
اجزاء۔
چکن 500 گرام
ابلے انڈے دو عدد
پسا دھنیا دو چائے کے چمچ
ثابت کالی مرچ ایک چائے کے چمچ
کٹی ادرک ایک کھانے کے چمچ
لہسن کے جوے تین عدد
املی کا گودا ایک کھانے کا چمچ
پانی آدھا کپ
سویا سوس دو کھانے کے چمچ
درمیانی پیاز ایک عدد
خشک لال مرچ چار عدد
ہری مرچ دو عدد
تیل دو کھانے کے چمچ
ترکیب۔
گرائینڈر میں کالی مرچ، پسا دھنیا، لہسن اور ادرک کو اتنا گرائینڈ کریں کہ پیسٹ بن جائے۔ ان ایک پین میں تیل گرم کر کے پیسٹ فرائی کر لیں۔ پھر پیاز اور مرچیں ڈال کر اتنا پکائیں کہ پیاز نرم ہو جائے۔ اس کے بعد چکن شامل کر کے پانچ منٹ تک پکائیں۔ اب اس میں سویا سوس اور املی کا گودا ملا کر مکس کر لیں۔ اب پانی اور انڈے ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں اور پانی خشک ہونے دیں۔پھر اسے پیش کریں۔