malai chicken 347

ملائی چکن – Malai Chicken Masala Dar Recipe Urdu

ملائی چکن

Malai Chicken Masala Dar Recipe Urdu

اجزاء۔

 چکن (Chicken)   ایک کلو

 دودھ (Milk)   دو کپ

تلی ہوئی پیاز (Brown Onion)   ایک کپ

ٹماٹر   (Tomatoes)  آدھا کلو

کریم (Cream)   ایک پیکٹ

ادرک لہسن کا پیسٹ (Ginger Garlic Paste)   ایک کھانے کا چمچ

ہری مرچیں (Green Chilies)    چار عدد

پسی لال مرچ (Chili Power)   دو کھانے کے چمچ

ہلدی (Turmeric)   آدھا چائے کا چمچ

نمک (Salt)   ایک چائے کا چمچ

مکس ثابت مصالحہ (Whole Spices Mixed)   ایک کھانے کا چمچ

ہرا دھنیا    (Coriander Leaves)   دو کھانے کے چمچ

تیل (Oil)   آدھا کپ

ترکیب۔

ایک پین میں تیل گرم کر کے مکس ثابت مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور چکن ڈال کر فرائی کرلیں۔ اب اس میں پسی لال مرچ، ہلدی اور دودھ شامل کر کے چکن  گلنےتک پکائیں اور ہری مرچیں ڈال دیں۔ ٹومیٹو سوس کیلئے ایک پیں میں تیل گرم کر کے کٹی پیاز، ادرک لہسن، نمک، ہلدی، پسی لال مرچ شامل کر کے فرائی کر لیں۔ پھر اس میں ٹومیٹو پیوری ڈالیں اور گاڑھا  ہونے تک پکائیں۔ اس کے بعد تیار چکن کو ڈش میں نکال کر اوپر ٹماٹر کا مکسچر ڈال دیں۔ آخر میں کریم شامل کر کے پندرہ منٹ تک بیک کر لیں۔ پھر ہرا دھنیا اور تلی پیاز سے سجا کر پیش کریں۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 4
    Shares