love marriage wazifa Jald Shadi ki dua 176

پسند کی شادی کا وظیفہ

Pasand Ki Shadi Ka Wazifa – Love Marriage
پسند کی شادی کا وظیفہ

دوستو پسند کی شادی اسلام میں ممنون نہیں۔  لیکن پسند  کی شادی کیلئے لڑکوں اور لڑکیوں نے جو رواج  اپنا   رکھا ہے  یہ خاندانوں کو جوڑنے کی بجائے فساد پر آمادہ کرتا ہے۔  وہ شرم و حیا  کو  چھوڑ کر گھر والوں کی عزت تار تار کر کے اور غیر اسلام تہوار اپنا کر  بے حیائی کا لبادہ عوڑ ھ  کر  پسند کی شادی پر  بضد ہوتے ہیں۔ یہ غیر مناسب ہے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ جو نوجوان  پسند کی  شادی کے معنی کو غلط معنی بنا  کر شادیا ں کرتے ہیں ان کی شادیاں اکثر ناکام ہوتی ہیں۔  اللہ نے جب مرد و زن کو پسند کی شادی  کا   حلال طریقہ بتایا ہے۔ تو اس  رہ  کو اختیار کر کے شادی کرلی جائے تو زیادہ بہتر ہے ۔

جو لوگ پسند کی شادی کرنا چاہتے ہیں اور ان کے والدین نہیں مان رہے تو وہ اپنے لئے اللہ سے دعا کریں اور اس وظیفے کو کریں اس  وظیفے کی مدد سے   انشاء اللہ تعالی ان کی مراد جلدی پوری ہو گی۔دوستو یہ   نہایت  ہی مؤثر اور مجرب عمل ہے۔ پانچ وقت نماز پڑھنے کی عادت ڈالیں۔ اور جو وظیفہ آپ نے تنہائی میں  کرنا ہے۔ آپ نے یا ودُودُ ، یا لطیفُ ، یا مُجیبُ    روزانہ گیارہ سو مرتبہ اپنے اول و آخر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ پڑھنا ہے۔ اور پڑھ کر خلوص نیت سے پسند کی شادی کے لیے دعا کریں تو  انشا اللہ تعالی یہ رشتہ ان کے حق میں بہتر ہوگا اور جلد  مرادیں پوری ہو جائے گی۔

Jaldi Shadi Ka Wazifa – Qurani Wazaif
جلد شادی کا وظیفہ۔

اکثر لوگ اس  وجہ سے پریشان  نظر آتے ہیں کہ ہماری بچیاں جوان بیٹھی ہیں ، رشتے نہیں آتے مگر جو رشتے آتے ہیں وہ پھر  دوبارہ  رابطہ نہیں کرتے۔ اگر کوئی رشتہ آتا ہے تو وہ   معیار کے مطابق نہیں ہوتا۔ اِس وجہ سے لوگ بہت   پریشان ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ جو اِن معملات کی وجہ سے پریشان  رہتے ہیں۔ ان حضرات کیلئے   ایک بہترین ،   بابرکت اور کامیاب وظیفہ آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔ بہت ہی  آسان وظیفہ ہے ۔ لڑکا ہو   یا  لڑکی جس کے رشتے نہیں آتے  وہ خود بھی یہ وظیفہ کر سکتے ہیں۔ اور ان کے والدین بھی یہ وظیفہ کر سکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ  اور کوئی دوسرا  یہ عمل نہیں کر سکتا اس کی وجہ یہ ہے۔ کیونکہ  ماں باپ اور رشتے والا خود یہ عمل فکر  ، درد  اور غم کے ساتھ یہ عمل کرےگا ۔

 اور وہ مُجرب وظیفہ یہ ہے۔ سورۃ   طٰہ ایک مرتبہ پڑھنی ہے چاہے دِن میں پڑھ لیں یا رات میں۔  اور اس کے اول  و  آخر تین تین مرتبہ   درودِ  اِبراھیمی پڑھنا ہے۔یعنی تین مرتبہ سورہ پڑھنے سے پہلے  اور تین مرتبہ سورہ  پڑھنے کے بعد پھر  یہ وظیفہ کرنے کے بعد  اپنے مقصد کے لئے دعا مانگیں۔  یہ وظیفہ اس وقت تک  جاری رکھیں جب تک آپ کا کام نہیں ہو جاتا۔  ا نشاءاللہ اس وظیفے  کی برکت سے  نیک صالح  رشتے آئیں گے۔ اور اللہ رب العزت  اولاد بھی نیک اور صالح  عطا  فرمائیں  گے۔ یہ بہت ہی طاقتور   اور  مجرب  وظیفہ ہے۔آپ اس  وظیفے کو کر کے دیکھیں اور یقین سے کر یں۔   انشاءاللہ اللہ رب العزت چند ہی دِنوں میں نیک رشتہ بھیج دیں گے ۔ اللہ تعالیٰ آپ  کی   پریشانیاں دور فرمائے   آمین۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 1
    Share