Lauki Ka Halwa Urdu Recipe
لوکی کا حلوہ
اجزاء۔
لوکی (کدو کش کی ہوئی) دو کلو
چھوٹی الائچی (کُٹی ہوئی) 6 عدد
تازہ دودھ 2 پیالی
چینی 2 پیالی
کھویا 200 گرام
گھی ایک پیالی
بادام (باریک کٹے ہوئے) 20 عدد
پِستہ (باریک کٹے ہوئے) 20 عدد
ترکیب۔
ایک کڑاہی میں گھی گرم کر کے کُٹی ہوئی چھوٹی الائچیاں چند منٹ تک بھونیں ، پھر اِس میں لوکی ڈال کر 10 منٹ تک بھونیں۔ پھر اِس میں چینی اور دودھ ملا کر دودھ خشک ہونے تک پکائیں۔ پھر اس میں بادام، پستہ شامل کریں۔ اسے ڈِش میں نکال کر باقی بچے ہوئے بادام اور پستہ سے سجا کر پیش کریں۔