Know Your Personality By Birth Month 714

آپ کی پیدائش کا مہینہ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتا ہے

آپ کی پیدائش کا مہینہ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتا ہے

Know Your Personality By Birth Month

Astrology Birth Chart in Urdu

اگر آپ اپنے اور اپنے دوست کی شخصیت جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو پیدائیش کا مہینہ معلوم ہونا چاھیے۔

(Astrology by birth in January) جنوری۔
سال کا پہلا مہینہ جنوری خشگوار موسم کے طور پر پسند کیا جاتا ہے۔ اور کہا جاتا ہے کہ اس مہینے میں پیدا ہونے والے لوگ بہت خوبصورت ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو کپڑوں میں خاصی دلچسپی ہوتی ہے۔ان میں فیشن کی سمجھ بوجھ زبردست ہوتی ہے۔ اس مہینے میں پیدا ہونے والے لوگوں کو بوریت بہت محسوس ہوتی ہے۔ کیونکہ یہ لوگ توانائی سے بھرے ہوتے ہیں۔

(Staro Ka Hall Month of February) فروری۔
اس مہینے میں پیدا ہونے والے لوگوں کو سمجھ پانا بہت مشکل ہوتاہے۔ یہ لوگ حقیقت اور خواب کو یکساں اہمیت دیتے ہیں۔ فروری میں پیدا ہونے والے لوگ ہوشیار اور ذہین ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کی شخصیت کافی پر کشش ہوتی ہے۔ اس مہینے میں پیدا ہونے والے لڑکے اور لڑکیوں دونوں میں سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت حیرت انگیز طور پر زیادہ ہوتی ہے۔ اس مہینے میں پیدا ہونے والے لوگ جب خوش ہوتے ہیں تو خوب خوش ہوتے ہیں کہ ان سے خوشی سنبھلتی نہیں ہے اور جب یہ اداس ہوتے ہیں تو ضرورت سے زیادہ اداس ہو جاتےہیں۔

(Astrology by Birth Month of March) مارچ۔
مارچ کے مہینے میں پیدا ہونے والے لوگوں کی شخصیت خوبصورت اور دلکش ہوتی ہے۔ یہ لوگ شرمیلے مزاج کے ہوتے ہیں اور یہ لوگ دوسروں میں بہت مشکل سے گھل مل پاتے ہیں۔ اس مہینے میں پیدا ہونے والے لوگ امن پسند ہوتے ہیں۔ یہ دوسروں کی تکالیف کو جلد سمجھ جاتے ہیں۔اور انہیں غصہ بھی بہت جلد آ جاتا ہے۔ یہ لوگ دوسروں سے اپنے جذبات کو چھپا کر رکھتے ہیں۔ اس مہینے میں پیدا ہونے والے لوگ ملنسار اور سیرو تفریح کے بہت شوقین ہوتے ہیں۔ البتہ ان کی اکثریت قابل بھروسہ نہیں ہوتی۔

 (Astrology by Birth Month of April) اپریل۔
اس مہینے میں پیدا ہونے والے لوگ مزاحیہ اور ماحول کو ہلکا رکھتے ہیں۔ یہ لوگ ضدی مزاج کے ہوتے ہیں۔ اور دوسروں سے پہلے اپنی بات کہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ پر سکون مزاج کے ہوتے ہیں۔ اس مہینے میں پیدا ہونے والے لوگوں میں غصے پر قابو پانا بہت مشکل ہوتا ہے۔

 (Astrology by Birth Month of May) مئی۔
مئی کے مہینے میں پیدا ہونے والے لوگ بہت ضدی اور سخت دل کے مزاج ہوتے ہیں۔ یہ لوگ ہمیشہ خوشی سے بھر پور ہوتے ہیں۔ اور صرف اپنے دل کی سنتے ہیں۔دور اندیش ہوتے ہیں انہیں غصہ بہت جلد آ جاتا ہے۔ لوگ ان کی طرف آسانی کے ساتھ متوجہ ہو جاتے ہیں۔ ان لوگوں کو توجہ کا مرکز بنے رہنا پسند ہوتا ہے۔ وہ لوگ بہت خوبصورت ہوتے ہیں اور ان کا دماغ تیز ہوتا ہے۔ انہیں گھر میں رہنا نا پسند ہوتا ہے۔ یہ لوگ اگر ایک بار کسی بات کی ٹھان لیں تو اسے پا کر ہی رہتے ہیں۔

(Astrology by Birth Month of June) جون۔
اس لوگوں کی محفل میں سب کا مزہ آتا ہے۔ ان لوگوں کو سمجھ پانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ان لوگوں میں غضب کا دماغ ہوتا ہےیہ لوگ ملنساز ہوتے ہیں۔ لیکن انہیں تمام لوگوں میں برتری اور رعب قائم کرنے میں خاصی دلچسپی ہوتی ہے۔ جون میں پیدا ہونے والےلوگ جذباتی طور پر کمزور ہوتے ہیں اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر دکھی ہوجاتے ہیں۔ انہیں غصہ بہت جلد آتا ہے لیکن بعد میں پچھتاتے ہیں۔

 (Astrology by Birth Month of  July) جولائی۔
اس مہینے میں پیدا ہونے والے لوگوں کے دماغ کو سمجھنا ٹیڑھی کھیر ہوتا ہے یہ لوگ انتہائی صوفیانہ اور موڈی ہوتے ہیں۔ ان کا دل بہت نرم ہوتا ہے اس ماہ میں پیدا ہونے والے لوگ عام طور پر کافی مقبول ہوتے ہیں اور ان کے ارد گرد کے لوگ ان سے خوش رہتے ہیں ۔ انہیں نئے دوست بنانا اور چلنا پھرنا بہت پسند ہوتا ہے یہ جنس مخالف کے ساتھ آسانی کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں۔ ان کی رومانوی زندگی کافی خوشگوار ہوتی ہے۔ انہیں چیزیں اکٹھی کرنے کا شوق ہوتا ہے۔ اور ان کے پاس کسی خاص چیز کی اچھی کلیکشن ہوتی ہے۔

   (Know Personality Birth Month of August) اگست۔
ان لوگوں میں جوش ضرورت سے زیادہ ہوتا ہے یہ لوگ بہت بہادر، نڈر ہوتےہیں اور خطرات کی پرواہ نہیں کرتے، انہیں لوگوں میں خاص بنے رہنا پسند ہوتاہے۔ ان کو کٹرول خود پر کم ہوتا ہے۔ یہ لوگ شور کرتے ہیں اور خود سے کہانیاں گھڑنے میں بھی بہت ماہر ہوتے ہیں۔ ان میں بدلہ لینے کا احساس بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ان کے ساتھ گھلنا ملنا آسان ہےانہیں باتیں کرنا اور گانے گانا پسند ہوتا ہےیہ لوگ موسیقی میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

(Know Personality Who Birth in September) ستمبر۔
ستمبر میں پیدا ہونے والے لوگ زیا دہ سخی دل کے مالک ہوتے ہیں اور دوسروں کی مدد کرنے میں یہ کبھی پیچھے نہیں ہٹتے۔ ان میں سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت دوسروں سے زیادہ ہوتی ہے اس مہینے میں پیدا ہونے والے لوگ جدوجہد کرنے میں پیچھے نہیں ہٹتے اور محنت پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا خاندانی زندگی میں عمل دخل بہت ہوتا ہے اس ماہ میں پیدا ہونے والے لوگ توانائی سے بھر پور ہوتے ہیں۔

(Aap kay Sitary in Urdu Month of October) اکتوبر۔
ان لوگوں کو بات چیت کرنا بہت پسند ہوتا ہے ۔ جو لوگ انہیں پسند کرتے ہیں یہ ان کے ساتھ انتہائی ایمانداری سے پیش آتےہیں۔ ان کا ذہن انتہائی خوبصورت ہوتا ہے ساتھ ساتھ یہ پرکشش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ انہیں اکثر پریشان دیکھا گیا ہے۔ یہ بہت بہادر ہوتے ہیں اور دوست کے طور پر بے مثال ہیں۔ جذباتی طور پر جلد مجروح ہو جاتے ہیں لیکن ان کیفیت سے جلد باہر آ جاتے ہیں۔ ان کی سوچ بہت وسیع ہوتی ہیں۔

 (Horoscope by Birth Month in November)نومبر۔
اس مہینے میں پیدا ہونے والے لوگو بہت زیادہ ایماندار ہوتے ہیں۔ یہ اگر کسی کام کو شروع کرتے ہیں تو اسے ختم کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔ یہ لوگ کئی بار خطرناک بھی ثابت ہوتے ہیں۔ جنسی کشش ان کا اہم ہتھیار ہوتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ان کی پراسرار شخصیت لوگوں کو ان کی طرف کھینچتی ہے۔ یہ بہت زیادہ حساس ہوتے ہیں اور جلد ناراض ہو جاتے ہیں۔ یہ نئے لوگوں سے ملنا پسندکرتے ہیں۔ بھیڑ میں اپنی الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

(Horoscope December Month)دسمبر۔
دسمبر کے مہینے میں پیدا ہونے والے لوگ اول درجے کے سست ہوتے ہیں ایسے لوگ دوسروں پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ یہ لوگ ٹیم میں کام نہیں کر پاتے یہ لوگ قسمت پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔ ان لوگوں میں خود کشی کا رحجان پایا جاتا ہے۔ انہیں آنکھوں کی بیماریاں ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اس ماہ میں پیدا ہونے والے لوگ باقی کسی بھی ماہ میں پیدا ہونے والے لوگوں سے زیادہ خوبصورت ہوتےہیں۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 1
    Share