kharate ka ilaj in urdu kharaton se nijat 266

خراٹوں سے نجات کا ٹوٹکہ

خراٹوں سے نجات کا طریقہ
Kharate Ka Ilaj In Urdu

جب ہم سوتے ہیں تو ہمارا پورہ جسم سکون کی حالت میں ہوتا ہے۔  اور ہمارئے گلے کے پٹھے ڈھیلے ہو جاتے ہیں۔ اور  سوتے ہوئے سانس لیتے ہیں  سانس کی نالیاں  گلے کے پٹھوں پر زور ڈالتی ہیں جس کی وجہ سے  قدرتی طور پر زور لگنے سے آواز پیدا ہوتی ہے۔ اِس آواز کو ہم  اُردو میں خراٹے کہتے ہیں۔ یہ بہت نہ پسندیدہ آواز ہوتی ہے ۔

پہلے دور میں لوگوں کا خیال تھاکہ پورے دِن کی مشقت کے بعدجب ہم سوتے ہیں تو  جسم پر زور پڑتا ہے اور تھکن کی وجہ سے   خراٹے  جیسی آواز پیدا ہوتی ہے۔  اور جب انسان سویا ہُوا ہوتا ہے تو سارا جسم بھاری ہوتا ہے ۔ ناک، گلے اور گردن کے ٹشوز بھی بڑھ جاتے ہیں اور سوتے وقت سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ اور زور دار خراٹے کی آواز پیدا ہوتی ہے۔

خراٹے ختم کرنے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ نمبر 1۔
Kharaty Khatam Karne Ka Ilaj

آج ہم آپ کے ساتھ خراٹے ختم کرنے کا آسان گھریلو نسخہ شیئر کریں گے۔ اس نسخے کو بنانے کیلئے آپ کو دو چیزیں درکار ہوں گی وہ چیزیں نوٹ فرما لیں۔ نیم کے پتے دس سے بارہ عدد، نمک ایک چٹکی، تازہ پانی کا ایک گلاس۔ اب ایک گلاس پانی کو کسی برتن میں ڈال کر چولہے پر  گرم کرنے کیلئے رکھ دیں۔ اور ساتھ ہی اس پانی میں نیم کے پتے اور ایک چٹکی نمک ڈال دیں۔ اور جب پانی ابلے لگے  تو اس برتن کو چولہے سے نیچے اتار لیں ۔ اور اب اس قہوے نما محلول کو  چھان لیں پانی الگ کر لیں اور پتے الگ کر لیں۔ پھر اس نیم گرم پانی سے صبح و شام ناک کو اچھی  طرح دھوئیں صاف کریں۔ دوستو یہ نسخہ آپ ایک ہفتے تک استعمال کریں انشااللہ خراٹوں سے نجات مل جائے گی۔

خراٹوں سے نجات کا نسخہ نمبر 2۔
Home Remedies For Snoring In Urdu

خراٹوں سے نجات کے اس دوسرے ٹوٹکے میں آپ کو صبح اٹھ کر نہار منہ کلونجی کے سات دانے کھانے ہیں۔ امید ہے ان نسخوں کی بدولت سے آپ کے خراٹوں سے جان چھوٹ جائے گی۔ اگر آپ کو ہمارا یہ نسخہ اچھا لگے تو اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شئیر کریں شکریہ۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 2
    Shares