Kala Jadu Ka Tor 359

کالا جادو – توڑ اعلاج Kala Jadu Ka Tor Ilaj Quran wazaif Se

Kala Jadu (Black Magic) Ka Tor – Ilaj Quran wazaif Se
کالا جادو کا قرآن سے اعلاج

کالا جادو  ایک شیطانی اور خطرناک عمل ہے۔ اللہ تعالی  آپ کو اور ہم سب  کو ایسے  شیطانی فعل سے بچائے۔ آمین۔۔۔۔۔

کالا جادو بہت پرانا اور خطرناک عمل ہے۔ شروع سے لے کر اب تک بہت سے لوگ کالے جادو سے  اپنی جان گواہ چکے ہیں۔ زندگی ، موت بے شک اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے۔  لیکن موت تو برحق ہے جیسے اللہ تعالی نے لکھی ہے۔ تقدیر کے لکھے کو دعا کے سوا کوئی چیز مٹا نہیں سکتی۔ بہت سے لوگوں سے یہ شکایات سننے کو ملی ہیں کہ گھروں، دکانوں ، فیکٹریوں اور کارخانوں سے تعویذ نکلتے ہیں۔  بالوں کا برآمد ہونا پھر خون کے چھینٹوں کا پڑنا عام سے بات ہو گئی ہے۔

کالے جادو کے اثرات ۔

آپس میں بھائی چارہ اور اتفاق نامی چیز ختم ہو گئی ہے ۔ میاں بیوی میں جھگڑا، کاروبار میں نقصان،  گردن میں کھچاؤ، ہاتھ پاؤں کا سن ہو جانا  ایسی کئی  نشانیاں ہیں۔ اکثر سننے اور دیکھنے میں یہ بات آئی ہے کہ اپنے ہی رشتے دار دوسروں سے حسد کی بنا پر یہ سارے شیطانی عمل کرتے ہیں۔ چھوٹی چھوٹی بات پر بہن بھائی ایک دوسرے سے ناراض ہو جاتے ہیں۔اولاد کا نہ ہونا،   رشتوں کا نہ آنا یا پھر بلا وجہ رشتے کی بات کا نا بننا  یہ سب کالے جادو کے اثرات بھی ہو سکتےہیں۔  اکثر لوگوں پر تو بہت سخت کالاجادو کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ ایسے  مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں  جو ڈاکٹروں کی سمجھ سے باہر ہوتا ہے۔ مریض بستر کا ہی رہ جاتا ہے جبکہ ڈاکٹروں کی تمام رپوٹس بھی  کلیئر ہوتی ہیں۔

اگر آپ میں سے  کسی کے ساتھ یہ سب مسائل ہوں تو اسے چاہیے کہ سب سے پہلے تنہائی میں اپنے  پروردگار کے سامنے دو رکعت نفل صلوۃ التوبہ ادا کرے۔ اس کے بعد اپنے رب کے سامنے روئے گڑ گڑائے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگے۔  اس کے بعد یہ وظیفہ کرے انشاءاللہ کسی بھی قسم کا جادو ہو سحر ہو یا پھر آسیب سب سے مکمل طور پر نجات مل جائے گی۔

(Kala Jadu Ka Tor) کالے جادو کا توڑ۔

اللہ تعالی نے اپنے کلام میں ایسی طاقت رکھی ہے کہ تمام جادو ٹونے کا توڑ اس  سے کیا جا سکتا ہے۔ جمعہ کے دن فجر کے نماز ادا کرنے کے بعد گھر  آ کر اول و آخر گیارہ گیارہ بار درودِ ابراھیمی پڑھ کر اکتالیس مرتبہ قرآن مجید کی  سورۃ الطارق کی  آیات ِ مبارکہ نمبر  15 تا 17 اکیس دن تک بغیر کسی ناغے کے پڑھے اور گھر کے چاروں کونوں پر دم کریں۔

kala jadu ka ilaj quran se
kala jadu ka ilaj quran se

اللہ رب العزت ہر قسم کے جادو  سے نجات فرمائے گا۔ اللہ رب العزت ہمیں اور آپ سب کو اس شیطانی فعل سے بچائے اور ہر قسم کے جادو ٹونے اور برے فعل سے بچائے۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 1
    Share