mole meaning 3,267

جسم کے حصوں پر تل کے نشان اور ان کا مطلب

جسم کے مختلف حصوں پر تل کے نشان اور ان کی اہمیت۔

Mole marks on different parts of body and their importance

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ جسم پر مختلف حصوں پر تل انسان کی شخصیت پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں۔ ان کا یہ کہنا ہے کہ جسم پر موجود تلوں کی وجہ سے انسان کی شخصیت کے بارے میں پتا لگایا جا سکتا ہےکہ انسان کون کون سی خصوصیات کا مالک ہے۔

(Gaal pe til ka matlab) گال پر تل۔

اگر آپ کی گال پر تل ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کے اگر آپ شادی شدہ ہیں تو پھر خوش ہو جائیں کہ آپ کا جیون ساتھی آپ سے بہت محبت کرتا ہے اور وہ ساری زندگی کے لئے آپ کا وفادار ہےلیکن اگر گال کے نیچے تل ہے تو اس بات کا امکان ہے کہ وہ کسی بھی وقت بے وفائی کر سکتا ہے۔

(Peshani pe til ka matlab – Mole on Forehead ) ماتھے پر تل۔

اگر آپ کے ماتھے کے درمیان میں تل ہے تو یہ عقلمندی کو ظاہر کرتا ہے۔  ایسا انسان بہت ایکٹیو ہوتا ہے اور بہت محنتی ہوتا ہے۔ اگر ماتھے کے دائیں طرف تِل ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنی دولت ، پیسے کو دوسروں پر خرچ کرتا ہے یعنی دوسروں کی فکر کرتا ہے۔  اگر آپ کے ماتھے کے بائیں جانب تِل ہے تو اس کا مطلب ہے کہ دہ شخص بہت سیلفیش یعنی خود غرض ہوتا ہے اور بہت زیادہ لکی نہیں ہوتا۔

  (Thodi per til ka matlab) تھوڑی پر تل۔

اگر آپ کی تھوڑی پر تل ہے تو اس بات کا امکان ہے کہ آپ کا جیون ساتھی زیادہ رومانوی نہیں ہے۔ اور جس قدر آپ اس سے محبت کی امید کرتے ہیں وہ آپ سے محبت نہیں کرے گا۔

(Naak kay darmiyan til ka matlab) ناک کے درمیان تل۔

جن افراد کے ناک کے نیچے تل ہو وہ ا پنے جیون ساتھی کو دھوکہ دیتے ہیں اور نا قابل اعتبار ہوتے ہیں۔

(Nak pe til ka matlab) ناک کی نوک پر تل۔

بعض افراد کے ناک پر تل ہوتا ہے اس کی شادی شدہ زندگی بیت پریشانیوں کا شکار رہتی ہے اور جنسی معاملات بھی خراب رہتے ہیں اور ازدواجی زندگی پر منفی اثرات رہتے ہیں۔

 (Hont pe til ka hona) نچلے ہونٹ پر تل۔

جن افراد کے نچلے ہونٹ پر تل ہوتا ہے وہ زیادہ محبت کرنے والے ہوتے ہیں اور دوسروں سے بھی ایسے ہی توقع رکھتے ہیں جس کی وجہ شادی شدہ ہونے پر ان کی ازدواجی زندگی پریشانیوں کا شکار رہتی ہے۔

(Rukhsar pe til ka hona) گالوں کی ہڈی پر تل۔

گالوں کی ہڈی پر تل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ لیڈر شپ کے دلدادہ ہیں ایسے افراد زندگی میں کامیاب ہوتے ہیں۔

  (hath pe til ka hona) ہتھیلی پر تل۔

جن افراد کے ہاتھ کی ہتھیلی پر تل ہو تو ایسے افراد کی شادی شدہ زندگی میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ تاہم ایسے افراد اکنامک طور پر کامیاب رہتے ہیں۔

(Paon pe til ka hona) پاؤں کے تلوے میں تل۔

ایسے افراد زندگی میں سفر بڑا کرتے ہیں کھانے کے شوقین اور بہترین کمیونیکیشن کے حامل ہوتے ہیں۔ اپنے حلقہ احباب میں اچھی شہرت رکھتے ہیں اور بہت پھرتیلے ہوتے ہیں۔

 (pazu pe til ka hona) بازو پر تل۔

اگر آپ کے جیون ساتھی کے دائیں بازو پر تل ہے تو پھر سمجھ جائیں کہ آپ کا جیون ساتھی آپ سے بہت ہی وفا دار ہے بلکہ وہ آپ سے زندگی پھر اس قدر محبت کرے گا کہ آپ دنیا کی ہر چیز کو بھول جائیں گے اور آپ کی زندگی بہت ہی خوشگوار ہو گی اور آپ ہمیشہ خوش رہیں گے۔

(Ankh pe til ka matlab) آنکھ میں تل۔

اگر آپ کے جیون ساتھی کی بائیں آنکھ پر تل ہے تو آپ کی شادی میں زیادہ مسائل رہیں گے لیکن اگر تل دائیں آنکھ پر ہے تو آپ کو شدید محبت ملے گی اور آپ کی ازدواجی زندگی بہت ہی خوشگوار ہو گی۔

 (Ankh kay pass till hona) آنکھ کے پاس تل۔

اگر آنکھ کے اوپر والے حصے پر تل ہے تو اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ سفر کے دلداد ہیں اور متعدد جگہوں پر سفر کر چکے ہیں اور کریں گے اس طرح کے اکژ لوگ تو باہر ہی ملازمت اختیار کرتے ہیں۔

(Bahu kay nichy til ka nishan) بھنوؤں کے نیچے تل۔

اگر آپ کے بھنوؤں کے نیچے تل ہے تو آپ کو شادی شدہ زندگی میں مسائل رہیں گے۔ اور آپ اداس اور مایوسی کا شکار رہیں گے۔

(Gardan Pe Til Ka Matlab) گردن پر تِل کے نشان کا مطلب ۔

جس انسان کی گردن پر تل ہوتا ہے  اس کا یہ مطلب ہے کہ ایسا انسان بہت خوش قسمت  ہوتا ہے اوروہ  بہت پیاری آواز کا مالک ہوتا ہے۔  اور ایسا انسان جس کی گردن کے پیچھے کی طرف تِل ہو تو ایسا انسان  تھوڑا  غصے والا ہوتا ہے۔

(Shoulder Kandhe Per Til Ka Matlab) کندھے پر تِل کے نشان کا مطلب۔

کندھے پر تِل کے نشان کا مطلب یہ ہے کہ ایسا شخص جھگڑالوں خصوصیت کا مالک ہے اور آپ اپنے آپ کو  ثابت کرنے پر لگے رہتے ہے۔ اور  آپ کو لگتا ہے آپ ہی ٹھیک ہوں باقی سب لوگ غلط ہیں۔ اگر آپ کے کندھے کے  دائیں طرف تِل ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ایسا انسان بہت عقلمند، بہادر اور حوصلہ مند ہے۔

(Chest Chati Pe Til Ka Matlab) چھاتی پر تِل کے نشان کا مطلب۔

اگر آپ کی چسٹ یعنی چھاتی کے دائیں جانب  تل ہے تو اس کا یہ مطلب ہے کہ ایسے انسان کو بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔  اور اگر چھاتی کے بائیں جانب تِل ہو تا ہے۔ تو ایسا انسان بہت ہوشیار ہوتا ہے اور  فیملی  کے ساتھ تعلقات کو  صحیح  طرح سے مینٹین  یعنی نبھا نہیں سکتا۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 2
    Shares

جسم کے حصوں پر تل کے نشان اور ان کا مطلب” ایک تبصرہ

  1. Asma sakeena orr ayesh sakeena 31 may 1993. ka Burj Maloom Kary
    Or Dono Ki Shadi Kab Hugy
    Apno Ma Hugy Ya Pariyo MA
    Asma Ka Dateof maloom. Kary

تبصرے بند ہیں