interesting information about human body 417

انسانی جسم سے متعلق حیران کن معلومات

انسانی جسم سے متعلق حیران کن معلومات

Interesting Information About Human Body

کبھی آپ نے اپنے جسمانی ساخت پر غور کیا۔ کہ اللہ تعالی نے اس میں کیا کیا چیزیں رکھی ہیں۔ اگر ہم اس پر غور کریں تو حیران رہ جائیں۔ در حقیقت انسانی جسم اللہ کا ایک عظیم شاہکار ہے۔ جس کو اللہ نے ایسے طریق پر تخلیق کیا ہے کہ انسانی عقل مکمل طور پر اس کا ادراک کر ہی نہیں سکتی۔ انسان جب اپنی تخلیق پر کچھ غور کرتا ہے تو اس پر ایسے ایسے راز کھلتے ہیں کہ انسان اللہ کا شکر ادا کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ تو آج ہم آپ کیلئے انسانی جسم سے متعلق ایسی دلچسپ معلومات لے کر آئے ہیں کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔

انسانی جسم میں فولاد کا تناسب۔ (how much fiber in human body)

انسانی جسم میں انتا فولاد ہوتا ہے کہ اس سے درمیانے درجے کے سات کیل تیار ہو سکتے ہیں۔ انسانی جسم میں اتنی حرارت ہوئی ہے کہ اس سے چائے کی تین پیالیاں تیار کی جا سکتی ہیں۔ انسانی چھینک کی رفتار سو میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔ انسانی جسم میں چربی کا تناسب اتنا ہوتا ہے کہ آپ سوچ کر خود حیران رہ جائیں گے۔ انسان کے جسم میں اتنی چربی ہوتی ہے کہ اس سے تقریبا چار پونڈ صابن تیار ہو سکتا ہے۔

انسانی جسم میں توانائی۔ (energy level in human body)

انسانی جسم میں اتنی توانائی موجود ہوتی ہے کہ اگر اس کو برقی توانائی میں تبدیل کیا جائے تو اس سے 60 وولٹ کا بلب تقریبا دو منٹ تک روشن رہ سکتا ہے۔

انسانی خون کتنا سفر طے کر سکتا ہے؟

انسان کے جسم میں خون کا ایک قطرہ پچاس سال تک تقریبا بیس ہزار میل کا سفر طے کرتا ہے ۔ کیا آپ کو پتا ہے کے مرد کی داڑھی کتنی بڑھتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق مرد کی داڑھی ایک سال میں تقریبا سولہ انچ کے حساب سے بڑھتی ہے۔

انسانی جسم میں کتنی ہڈیاں ہوئی ہیں (how much bones in human body)

ایک اندازے کے مطابق انسانی ہاتھ میں کل ستائیس ہڈیاں ہوئی ہیں۔ انسانی سر میں آٹھ ، ٹانگ میں ایکتیس ہڈیاں ہوتی ہیں۔ اور انسانی جسم میں کل دو سو چھ ہڈیاں ہوتی ہیں۔  (how much pores in human body ) انسانی جسم میں مسام  کی تعداد کا سن کر آپ حیران ہو جائیں گے انسانی جسم میں کل پچیس لاکھ مسام ہوتے ہیں۔ کیا آپ کو پتا ہے کہ انسانی ناخن کس حساب سے بڑھتے ہیں۔ انسانی ناخن روزانہ اوسط اعشاریہ ایک ملی میٹر کے حساب سے بڑھتے ہیں۔ انسانی جلد کا وزن پورے جسم کے وزن کے 16 فیصد ہوتاہے۔

انسانی جسم میں پانی کا تناسب۔( water ratio in human body)

جس طرح دنیا میں سات حصّے پانی ہے۔ اسی طرح اگر ہم انسانی جسم میں پانی کا مطالعہ کریں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ انسانی جسم میں پانی کا تناسب 65 فیصد ہے۔ انسانی پھیپھڑے جنہیں انگریزی میں لنگز کہتے ہیں ان کی تعداد انسانی جسم میں دو ہے اور دونوں کا ایک ہی کام ہے لیکن انسانی کے دونوں پھیپھڑوں میں سے دائیں والا پھیپھڑا سائز میں بڑا ہوتا ہے۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 1
    Share