Huzoor aisa koi intezam ho jaye lyrics 306

حضور ﷺ ایسا کوئی انتظام ہو جائے

حضور ﷺ ایسا کوئی انتظام ہو جائے
کہ پھر مدینہ روانہ غلام ہو جائے
نصیب والوں میں میرا بھی نام ہو جائے
جو زندگی کی مدینے میں شام ہو جائے

میں شاد شاد مروں گا اگر دم ِ آخر
نصیب جلوہِ خیرالانعام ہو جائے
فضول گوئی سے بچ جائے یہ زباں میری
میرا کلام درود و سلام ہو جائے

پیا رضا نے پیا جو مرشد نے
عطا مجھے شاہ ایسا جام ہو جائے
شاہاہ عبید رضا در بدر پھرے کب تک
حضور ﷺ اس کا مدینہ مقام ہو جائے

عبید مر کر مدینے میں پا چکا ہے باقی
خبر وطن میں کبھی تو یہ عام ہو جائے

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔