492

چہرے سے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ

hair removal on face home remedies in Urdu
چہرے پر غیر ضروری بالوں کا خاتمہ

آج کل اکثر خواتین چہرے کے غیر ضروری بالوں سے پریشان رہتی ہیں ان غیر ضروری بالوں کو ختم کرنے کےلئے بہت کوشش کرتی ہیں لیکن تمام کوششیں بے کار جاتی ہیں۔ چہرے کے غیر ضروری بالوں کے مسائل عام طور پر ہارمونز کی پیداوار میں عدم توازن ، خوراک کا غیر متوازن ہونا، ذہنی دباؤ، مخصوص ایام میں بے قاعدگی اور موروثی وجوہات  بھی شامل ہوتے ہی۔  چہرے کی جلد لٹک جاتی ہے اور  چھائیاں بھی پڑ جاتی ہے۔ بعض خواتین کو حمل کے دوران بھی چہرے کے غیر ضروری بالوں کے بڑھ جانے کا مسلہ رہتا ہے۔

چہرے کے غیر ضروری بال پیشانی ، آنکھوں کے اردگرد، ہونٹوں کے اوپر والے حصے، ٹھوڑی اور چہرے کے اطراف میں موجود ہوتے ہیں اور ان  بالوں سے چھٹکارا پانے کیلئے تھریڈنگ، بلیچ اور ویکسنگ کا سہارا لیتی ہیں ان کے علاوہ خواتین مارکیٹ میں دستیاب بہت سے کریموں کا بھی سہارا لیتی ہیں جو اکثر چہرے کی جلد کو بھی خراب کر دیتی ہیں۔

  hair remove from face
چہرے کے غیر ضروری بال  اور سکن کو ٹائیٹ کرنے کیلئے گھریلوں آزمودہ نسخہ آزمائیں یقینا افاقہ ہو گا۔

ایک پیالی میں دو کھانے کے چمچ میدہ، ایک کھانے کا چمچ   عرق گلاب اور چٹکی بھر پھٹکڑی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگا لیں اور خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔ جب یہ پیسٹ خشک ہو جائے تو ہاتھوں کی مدد سے چہرے سے جھاڑ کر اتار لیں۔  اس ٹوٹکے کا ایک ہفتے کے مسلسل استعمال سے بال کمزور ہو کر آہستہ آہستہ جھڑ جائیں گے اور سکن بھی ٹائیٹ ہو جائے گی اور ساتھ ہی کھلے مسام بند ہو جائیں گےاور چہرہ بھی نکھر جائے گا۔

سردیوں میں دھوپ میں نکلنے سے پہلے اپنے چہرے پر سن بلاک کا استعمال کریں سن بلاک وہ استعمال کریں جس میں ایس پی ایف -13 کے اجزاء موجود ہوں۔ دن میں کم از کم چار سے پانچ مرتبہ چہرے کو دھوئیں۔ چہرے کی  کلینینگ کو اپنے روز کا معمول بنا لیں یہ چہرے کی جلد کے مساموں کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں نرم وملائم بھی بناتا ہے۔ تازہ پھل اور سبزیوں کے استعمال سے جلد تروتازہ رہتی ہے اور فٹنس بھی برقرار رہتی ہے۔

مسے ، موکے ، چوئیاں ختم کرنے کا گھریلو ٹوٹکہ

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 1
    Share