پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سےایس ایم ایس آیا ہے کہ 20 اکتو بر 2018 تک اپنے سمارٹ فونز اور موباہل آلات کی تصدیق کروائیں۔اگر کسی کو (جی ایس ایم) کی جانب سے ابھی تک ایس ایم ایس موصول نہیں ہوا تو وہ صارفین بھی اپنے موبائل آلات کی تصدیق کروائیں۔ پی ٹی اے کے مطابق صرف تصدیق شدہ موبائل آلات 20 اکتوبر کے بعد فعال ہوں گے اور دیگر تمام موبائل آلات کو بلاک یعنی بند کر دیا جائے گا-
آئی ایم ای آئی کیا ہے؟(IMEI)
آئی ایم ای آئی تمام موبائل آلات مثلا ٹیبلٹ، فون، ڈونگل وغیرہ کی بین الاقوامی شناخت ہے۔ اور یہ نمبر ہر موبائل آلات کا الگ یعنی علیحدہ ہوتا ہے۔
آئی ایم ای آئی نمبر کیسے حاصل کریں؟ (IMEI)
آئی ایم ای آئی نمبر حاصل کرنے کے بہت سارے طریقے ہیں جن میں سے چند طریقوں کے متعلق میں آ پ کو بتاتا ہوں۔آپ ان طریقوں کی مدد سے آئی ایم ای آئی حاصل کر سکتے ہیں۔
آئی ایم ای آئی اپنے موبائل کے ڈائل پیڈ سے #06*# ملاکر حاصل کر سکتے ہیں۔
آئی ایم ای آئی اپنے موبائل آلات کےڈبے کے اوپر بھی تحریر ہوتی ہے۔
-اپنے موبائل کی بیٹری اتاریں۔ آپ کو آئی ایم ای آئی نمبر لکھا ہوا نظر آ جائے گا
اپنے موبائل آلات کی تصدیق کیسے کروائیں؟
– موبائل آلات کی تصدیق کے لیے تین طریقے ہیں
-ایس ایم ایس کے ذریعے
– ویب سائٹ کے ذریعے
– موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے
ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق کروانے کے لیے اپنے موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر لکھ کر 8484 پر ایس ایم ایس کریں۔
ویب سائٹ کےذریعے تصدیق کروا نے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کر کے اوپن کریں۔
موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے تصدیق کروا نے کے لیے دیئے گئے لنک سے گوگل پلے سٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کریں۔ آئی ایم ای آئی نمبر ایپلیکیشن کے سرچ باکس میں لکھ کر سبمٹ کریں۔
تصدیق کرنے پر تین قسم کے رزلٹ آئیں گے۔ جن کی وضاحت تفصیل درج ذیل ہے۔
IMEI Compliant -1
اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا موبائل جی ایس ایم اور پی ٹی اے سے رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ ہے
Valid IMEI -2
اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا موبائل جی ایس ایم سے تو اور تصدیق شدہ ہے لیکن پی ٹی اے سے رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ نہیں ہے-موبائل کو رجسٹر کروانے کے لیے پی ٹی اے سے رابطہ کریں۔
Invalid IMEI -3
اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا موبائل جی ایس ایم اور پی ٹی اے دونوں سے رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ نہیں ہے-اپنے موبائل آلات کو20 اکتو بر 2018 سے پہلے پی ٹی اےسے رجسٹر کروائیں۔۔
اس پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔