reduce belly fat 1,217

پیٹ کی چربی ختم   –  وہ بھی  بغیر ورزش کے

پیٹ کی چربی ختم   –  وہ بھی  بغیر ورزش کے
how to burn belly fat without exercise in Urdu

پیٹ کی بڑھتی ہوئی چربی سے آج کل ہر کوئی پریشان نظر آتا ہے۔ اور یہ بعض اوقات ورزش کرنے سے بھی کنٹرول نہیں ہوتا۔ لیکن اب پریشان ہونے والی بات نہیں سائنسدانوں نے اب اس کا انتہائی آسان حل نکال لیا ہے جو آپ اب اسے اپنے گھر میں بھی ٹرائی کر سکتے ہیں۔

سائنسدانوں کی تحقیق کے  مطابق پیٹ کی چربی کم کرنے کے لئےکھانا مکھن اور گھی کی بجائے سورج مکھی اور سویابین  کے تیل  میں پکایا جائے تو یہ بہت مفید ہے اور ساتھ ہی ناریل کا تیل سب سے بہتر بتایا گیا ہے۔ اگر ہم ناریل کے تیل میں کھانا پکانا شروع کر دیں تو اس سے پیٹ کی چربی گھلنا شروع ہو جائے گی اور بغیر ورزش کے اس سے نجات مل جائے گی۔

ملائیشیا کے سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں بیس رضاکاروں پر تجربات کیے پھر انہیں دو گروپوں میں تقسیم کر کے بارہ ہفتے تک ناریل کے تیل میں پکا کھانا کھلایا جاتا رہا جبکہ دوسرے گروپ کے لوگوں کو گھی اور تیل  میں پکا ہوا کھانا دیا گیا۔ بارہ ہفتے بعد جب ان کے پیٹ کی چربی کا الگ الگ معائنہ کیا گیا توجو لوگ ناریل کے تیل میں پکا کھانا کھاتے رہےتھے ان کی کمر سوا انچ کم ہو گئی تھی۔

ساتھ ہی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اس گروپ کے لوگوں کی معمولات زندگی میں صرف ایک ہی تبدیلی کی گئی کہ ان کو ناریل کے تیل میں بنا کھانا دیا جاتا رہا جس کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ناریل کا تیل میٹابولزم کو تیز کرتا ہے جس کی وجہ سے چربی جلد پگھلنا شروع ہو جاتی ہے۔

مزید پڑھئیے۔ عورتوں میں موٹابے کی وجہ سامنے آ گئی

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 1
    Share