ویجیٹیبل بریانی (Vegetable Biryani)
How To Make Hyderabadi Veg Biryani Recipe
اجزاء۔
چاول 300 گرام
چھوٹی الائچی دو عدد
بڑی الائچی دو عدد
دار چینی ایک ٹکڑا
لہسن دو جوے
تیز پتا ایک عدد
جا وتری دو عدد
نمک آدھا چائے کا چمچ
سبزیاں۔۔
کٹی گاجر 100 گرام
پھول گوبھی 150 گرام
کٹے فرنچ بینز 50 گرام
مشروم سلائس 5 عدد
کٹی شملہ مرچ ایک عدد
مٹر 50 گرام
پیاز سلائس ایک عدد
لہسن سلائس آٹھ جوے
سبزی کیلئے مصالحہ۔۔
گھی تین کھانے کے چمچ
کالا زیرہ ایک چائے کا چمچ
تیز پتا ایک عدد
چھوٹی الائچی تین عدد
لونگ تین عدد
بڑی الائچی ایک عدد
دارچینی ایک ٹکڑا
دہی 200 گرام
ہری مرچ چار عدد
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
پانی آدھا کپ
کاجو دو کھانے کے چمچ
کشمش ایک کھانے کا چمچ
بادام سلائس دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ضرورت
اسمبلنگ کے اجزاء۔۔
ہرا دھنیا ایک مٹھی
پودینہ ایک مٹھی
دودھ 5 کھانے کے چمچ
زعفران ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کیوڑا پانی دو چائے کے چمچ
ترکیب۔۔۔
سب سے پہلے بھیکے ہوئے چاول میں نمک، تیز پتا، چھوٹی الائچی، لونگ، بڑی الائچی، دار چینی اور جاوتری ملا لیں۔ اب چاولوں میں سے پانی نکال لیں۔ پھر سبزی مصالحہ کے لیے گھی گرم کرکے کالا زیرہ، تیز پتا، چھوٹی الائچی، لونگ اور دار چینی فرئی کر لیں۔ اب پیاز کو ہلکی براؤن کر کے آدھی پیاز الگ کر لیں۔ اب پسی ہوئی ادرک، لہسن، ہری مرچ، نمک، ہلدی، پسی لال مرچ اور پھینٹی ہوئی دہی اور پانی شامل کریں۔ جب سبزیاں نرم ہو جائیں تو گریوی گاڑھی کر لیں۔ کاجو، کشمش اور بادام کو مصالحے میں ملا دیں۔ اب دودھ گرم کر کے زعفران ملائیں اور چمچ چلاتے رہیں۔ آدھی گریوی کو پین میں نکال لیں اور آدھے چاولوں سے لیئر بنا لیں، آدھا دھنیا، پودینہ، تلی پیاز اور زعفران ملا دودھ شامل کر کے دوسری لیئر بھی اسی طرح بنا لیں۔ آخر میں کیوڑا پانی شامل کر کے دم پر رکھیں اور گرم گرم سرو کریں۔