ڈونٹس بنانے کا طریقہ
How To Make Donuts Recipe In Urdu
اجزاہ۔
میدہ آدھا کلو
انڈے 2 عدد
مکھن 100 گرام
دودھ پاؤڈر 50 گرام
نمک ایک چائے کا چمچ
خمیر ایک کھانے کا چمچ
کاسٹر شوگر 100 گرام
آئسنگ شوگر 2 کپ
کھوپرا پسا ہوا آدھا کپ
آئسنگ کے لئے۔
مکھن ایک کھانے کا چمچ
کوکو پاؤڈر 3 کھانے کا چمچ
پانی حسب ضرورت
آئسنگ شوگر 6 کھانے کے چمچ
کریم دو کھانے کے چمچ
رنگین چینی حسب ضرورت
ترکیب۔
ایک باؤل میں میدہ، انڈے، مکھن، دودھ پاؤڈر، نمک، کاسٹر شوگر، آئسنگ شوگر، پانی اور خمیر ڈال دیں۔ پھر ایک برتن میں پانی ڈال کر اسے گرم کریں اور اس نیم گرم پانی سے آٹا گوندھ لیں۔ آٹا گونڈھنے کے بعد گریس ٹرے میں ڈال کر پھولنے کیلئے کچھ دیر رکھ دیں۔ جب آٹا پھول جائے تو اس کی ہوا نکال لیں۔اب چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر دوبارہ سے گریس بیکنگ ٹرے پر پھولنے کے لئے رکھ دیں۔ جب پیڑے پھول جائے تو درمیان سے ہوا نکال دیں۔ پھر ایک کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کر لیں اور اس میں پیڑے ڈال کر ہلکی آنچ پر گولڈن فرائی کر لیں۔
آئسنگ بنانے کا طریقہ۔
ایک برتن میں مکھن، کوکو پاؤڈر، پانی، آئسنگ شوگر اور کریم ڈال کر چولہے پر پگھلا لیں۔