how to control cholesterol in hindi home remedy 349

کولیسٹرول  کو کم کرنے کے کچھ گھریلوں آسان طریقے۔۔

How to Control Cholesterol in Urdu

کولیسٹرول  کو کم کرنے کے کچھ گھریلوں آسان طریقے۔۔

کولیسٹرول  لیول کا بڑھ جانا  صحت کے لئے نقصان دہ ہے اور اس سے صحت کے دیگر مسائل بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔ کولیسٹرول  کی زیادتی مختلف بیماریوں کو جنم دیتی ہے جس میں موٹاپا اور دل  کے امراض سر فہرست ہیں۔ کولیسٹرول کی زیادتی میں جین اور  جنس بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن اس میں بہت سی وجوہات ہماری اپنی پیدا کردہ ہوتی ہیں مثلا ہم کیا کھاتے ہیں اور ہماری خوراک میں کیا کیا شامل ہے۔ روز مرہ زندگی  کی چیزوں میں تبدیلی کی وجہ سے کولیسٹرول کو کم کیا جا سکتا ہے۔

 سگریٹ نوشی۔

سگریٹ نوشی صرف آپ  کے کولیسٹرول  ہی  نہیں بلکہ مختلف امراض کی بھی وجہ بنتی ہے ڈاکٹر کے مطابق سگریٹ نوشی ترک کر دینے سے کولیسٹرول میں کمی ہو جاتی ہے اور دل کی صحت بھی بہتر ہو جاتی ہے۔

ورزش۔ (Control Cholesterol with Exercise)

روزانہ  تیس منٹ کی ورزش  کولیسٹرول کو کم کرنے کیلئے بہت ضروری ہے ورزش کرنے سے نہ صرف کولیسٹرول کم ہوتا ہے بلکہ آپ کا بڑھا وزن بھی کم ہو جاتا ہے اور آپ خود کو تروتازہ محسوس کرتے ہیں۔

کولیسٹرول کو کم کرنے والی غذائیں۔

جوء۔

جوء کے دیگر فوائد کے ساتھ ایک حیران کن فائدہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنا بھی ہے۔ لہذا غیر ضروری کولیسٹرول جیسی پریشانی میں مبتلا افراد جوء کا آٹا ضرور استعمال کریں۔

لوبیا اور مسور کی دال۔

لوبیا اور مسور کی دال میں شامل پروٹین کولیسٹرول کا بہترین قدرتی علاج ہے لہذا کولیسٹرول سے نجات  کے لئے ادویات کے بجائے لوبیا اور مسور کی دال کو اپنی روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنائیں۔

مچھلی۔

اومیگا تھری نامی ایسڈ سے بھر پور مچھلی جسم میں نہ صرف نقصان دو کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہے بلکہ یہ خون کو جمنے  سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

پستہ۔

ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ روزانہ ڈیڑھ سے تین اونس پستہ کھاتے ہیں وہ کبھی غیر ضروری کولیسٹرول کا شکار نہیں بنتے۔ پستہ خون کی شریانوں کو نقصان دہ کولیسٹرول سے محفوظ رکھنے کا قدرتی اور موثر علاج ہے۔

سرسوں اور زیتون کا تیل۔

ناشتہ میں مکھن وغیرہ کی نسبت زیتون اور سرسوں کے تیل کا استعمال کریں۔ کیونکہ یہ نہ صرف نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرے گا بلکہ ضروری کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کا باعث بھی بنے گا۔

پھل۔

پھل قدرت کا بہت بڑاانمول تحفہ ہیں۔ اسٹرابیری، سرخ انگور، مالٹا، لیموں، کیوی، گریپ فروٹس، بلیوبیریز، ناشپاتی، خوبانی، سیب وغیرہ کولیسٹرول کو کم کرنے کیلئے بہترین مانا جاتا ہے۔

 چنداحتیاطی تدابیر بھی کولیسٹرول کو کم کر سکتی ہیں۔۔

نمک کا استعمال کم کر دیں۔ پام اور کوکونٹ آئل کا استعمال ترک کر دیں۔ فل کریم دودھ سے اجتناب برتیں اور نان فیٹ ڈیری مصنوعات استعمال کریں۔انڈے کی زردی میں کولیسٹرول کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اس لئے ہفتہ میں انڈے کی چار زردیوں سے زیادہ استعمال نہ کریں۔ رات کا کھانا سونے سے کم ازکم دو گھنٹے پہلے کھائیں اور اس کے بعد تھوڑی بہت چہل قدمی لازمی کریں۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 2
    Shares