Fake honey 404

جانیئے خالص شہد کی پہچان۔۔

 How To Check Honey Is Pure Or Fake At Home

جانیئے خالص شہد کی پہچان۔۔

مارکیٹ اور بازاروں میں جعلی اور دو نمبر شہد کی فروخت  کا کام کافی عروج پر ہے ۔  ہمارے ہاں لوگوں کی اکثریت شہد کے اصلی یا  نقلی ہونے کی پہچان نہیں رکھتی  آج ہم اپنی اس پوسٹ میں آپ کو  خالص شہد کی پہچان کے چند  مشہور طریقے   بتائیں گے۔

 خالص شہد کی پہچان کے چند طریقے۔

1۔ سب سے پہلے شہد کی بوتل پر لگے لیبل کو چیک کریں۔ جس پر اجزائے ترکیبی درج ہوں  ہر کمپنی پر یہ قانونی اور اخلاقی طور پر لازم ہے کے اپنے پروڈکٹ  پر اجزائے ترکیبی کا اندراج کرے۔ اگر ان اجزاء میں یعنی ایسے مادے جو  تیل میں اس لئے ملائے جاتے ہیں کہ ان میں غیر معمولی خصوصیت پیدا ہو جائے اگر نہ ہو تو بے فکر ہو کر یہ شہد خرید لیں۔

2۔  دوسرے طریقے میں ایک گلاس پانی لے کر اس میں شہد سے بھرا چمچ ڈال دیں اگر شہد خالص ہوا تو یہ پانی میں حل نہیں ہو گا، اگر خالص نہ ہوا  یا نقلی ہوا تو یہ پانی میں حل ہو جائے گا۔کیونکہ  مارکیٹ میں اکثر  ملنے والے شہد چینی اور گڑ سے بنے ہوئے ہوتے ہیں۔

3۔  اس طریقے میں  خالص شہد کی جانچ کیلئے آپ کو ایک عدد لائٹر اور موم بتی درکار ہوتی ہے۔  موم بتی میں موجود کاٹن کی بتی کہ شہد میں بھگو کر ایک بار  جھٹک دیں اور بعد میں لائٹر سے اسے آگ لگانے کی کوشش کریں۔ اگر اس بتی میں آگ لگ گئی تو سمجھ لیں کہ یہ شہد خالص ہے۔

4- شہد کے چند قطرے جذب کرنے والے کاغذ پر ٹپکا دیں۔ اگر تو یہ کاغذ شہد کے قطروں کو جذب کر گیا تو سمجھ لیں کے یہ شہد خالص ہے۔ اگر آپ کے پاس جذب کرنے والا کاغذ نہیں ہے تو اس کیلئے آپ سفید کپڑا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کپڑے پر شہد کے چند قطرے گرا کر تھوڑی دیر بعد انہیں دھو  لیں اگر  تو کپڑے پر دھبے  کا نشان نہیں ہے۔ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ شہد خالص نہیں ہے۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 1
    Share