حکومت نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزیر خزانہ اسد عمر نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کیا۔
کتنا اضافہ کیا گیا:
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے ، ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 48 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبررات 12 بجے سے کر دیا گیا۔
نئی قیمت:
پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 112 روپے 94 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 48 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 82 روپے 84 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 86 روپے 50 پیسے مقرّر کی گئی۔
No tags for this post.پیٹرول کی نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے مقرّر