garlic for weight loss 463

لہسن کے استعمال سےوزن، بلڈ پریشر، کولیسٹرول، دل کی بیماریاں ختم

Garlic for Weight Loss
لہسن  کے صیح استعمال سے
 وزن کم کریں – بلڈ پریشر – کولیسٹرول – دل کی بیماریاں ختم  

کھانوں کو مزیدار بنانے کیلئے لہسن کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے بہت سے فائدے بھی ہیں جن میں ایک فائدہ بڑا ہوا وزن کم کرنا ہے اور اس کی وجہ سے بلڈ پریشر بھی کنٹرول رہتا ہے ۔اس کی وفہ سے دل کی بیماریوں بھی کم ہوتی ہیں اور ساتھ ہی یہ ساتھ کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے۔ لہسن کے استعمال سے آپ کا مدافعتی نظام بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور جسم میں زہریلے مادے بھی ختم کرتا ہے۔ اگر آپ پیاز اور لہسن کو ملا کر استعمال میں لائیں تو کیموتھراپی سے ہونے والے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔

Experts About Health Benefits of Garlic
لہسن کے بارے میں ماہرین کا کیا کہناہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لہسن سے آپ بھر پور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اس کا کچا استعمال کیا کریں کیونکہ اس کو جتنا پکایا جائے گا اس کے فوائد کم ہو جائے گے۔کیونکہ اس میں موجود ایلی سین پکے کی وجہ سے کم ہو جاتی ہے لہذا لہسن کا کچا استعمال کیا کریں۔ لہسن کو پیس کر اسے پندرہ منٹ کیلئے پڑا رہنے دیں ایسا کرنے سے لہسن میں موجود ایلی سین کی مقدار بہتر ہوجاتی ہے اور زیادہ فائدے مند ہو جاتا ہے۔ اسے آپ خالی پیٹ صبح کے وقت استعمال کر سکتے ہیں۔

garlic uses for weight loss
استعمال کا طریقہ۔۔

لہسن سے فائدہ اٹھانے کیلئے دو سے تین لہسن کی توریاں پیس کر ایک چمچ خالص شہد میں ملا کر صبح نہار منہ استعمال کریں۔ ایسا کرنے سے آپ کے جسم میں بھر پور توانائی آئے گی ساتھ ہی وزن بھی کم ہو گا کولیسٹرول بھی کنٹرول رہے گا اور آپ کی صحت بھی ٹھیک رہے گی۔
اگر ہماری پوسٹ اچھی لگے تو اسے آگے شیئر کریں شکریہ۔۔۔

مزید پڑھیئے۔۔ کولیسٹرول کو  کسیے کم کریں۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 4
    Shares