جالساز کیسے بینک اکاؤنٹ کی تصدیق کا کہہ کر آپ کا بینک اکاؤٹ ہیک کر لیتے ہیں۔
Fake Bank Account Call Recording – Ask to Give Details please Beware
اسلام و علیکم ۔ دوستوں، بزرگوں، بہن اور بھائیوں اس پوسٹ کا مقصد آپ کو بینک اکاؤنٹ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ کہ کس طرح جالساز اپنے آپ کو بینک کا نمائدہ ظاہر کر کے آپ کے بنک اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کر لیتے ہیں اورآپ بنا تصدیق کیے ان کو اپنے بنک کی معلومات بھی فراہم کر دیتے ہیں۔ خداراہ ان جالسازوں کے شکنجے میں مت آئیں ان کو کوئی بھی معلومات مت دیں۔ حال ہی میں مجھے ایک ایسی کال ریسیو ہوئی ہےجس میں مجھ سے میرے بنک اکاؤنٹ کی انفارمیشن دینے کا کہا گیا ہے میں نے سوچا کہ اس کال کی ریکارڈینگ کر کے آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں تا کہ آپ کسی جالساز کی باتوں میں آ کر اپنی حلال کی کمائی سے ہاٹھ نہ دھو بیٹھیں۔
آپ بھی سنیئے۔۔۔جالساز کیسے انفارمیشن لیتے ہیں ۔۔۔کال ریکارڈنگ۔۔۔
آپ سے گزارش ہے کہ ایسے تمام نوسربازوں کی حرکات کو حکومت کے نالج میں لانا چاہیئے تاکہ ان کے خلاف ایکشن ہو اور معصوم لوگوں کا بھلا ہو سکے۔ اپنے دوست احباب کے ساتھ اس پوسٹ کو ضرور شیئر کریں تاکہ کسی کا نقصان نہ ہو ۔ اللہ تعالی آپ کو اس کا اجر دے ۔ آمین۔