Dry Skin ka Elaj 221

خشک جلد کا اعلاج

Dry Skin Ka Ilaj
خشک جلد کا اعلاج

خشک جلد (Dry Skin) آج کل بہت ہی عام سا مسلئہ ہے اور اس قسم میں ہمارے جسم میں نمی کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے ہماری جلد کی پتلی لیئر باہر نکلنا شروع ہو جاتی ہیں جس کو ہم عام طور پر ہمارے ہاتھ پاؤں اور چہرے کی جلد پر باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔ کچھ لوگوں کی اسکن ہمیشہ خشک رہتی ہے۔ لیکن کچھ لوگ صرف سردی کے موسم میں خشکی محسوس کرتے ہیں کیا آپ جانتے ہیں کہ خشک جلد (Dry Skin) کی اصل وجہ کیا ہے کیونکہ جب تک ہم اپنی جلد کے خشک ہونے کے مسئلہ کو اچھی طرح سے سمجھ کر اپنی زندگی میں کی جانے والی غلطیوں کو سدھارنہیں لیتے تب تک ہم اس مسلےسے ہمیشہ کےلئے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتے ہیں اسی لئے آج ہم آپ کو ان چند غلطیوں کے بارے میں بتائیں گے جو ہم اپنی جلد کی دیکھ بھال کے دوران کرتے ہیں۔

پانی اور دودھ کا صحیح مقدار میں استعمال کرنا۔

milk best for dry skin care

اس سے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پانی اور دودھ کا ہماری جلد سے کیا تعلق ہے اصل میں ہماری جلد کا خشک ہونا ہمارے جسم میں پانی کی کمی اور جلد میں آئل کی پروڈیکشن کی کمی کی ہی بنیادی وجہ بنتی ہے۔ ہماری جلد کے نیچے موجوداسکن پورڈ میں آئل کو خارج کرنے والے چھوٹے چھوٹے سوراخ پائے جاتے ہیں جو کہ ہمارے جلد کو خشک ہونے سے بچانے کے لئے مسلسل آئل خارج کرتے رہتے ہیں لیکن جن لوگوں کی جلد خشک ہوتی ہے ان کی جلد میں آئل کی پروڈکشن کم ہوجاتی ہے جس کو بڑھانا انتہائی ضروری ہے ۔ اور اس کو بڑھانے کیلئے دودھ سب سے قدرتی اور بہترین آپشن ہے کیونکہ دودھ کے اندر کئی قسم کی ہارمون پائے جاتے ہیں۔ جوکہ ہماری جلد میں آئل پروڈیکشن کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔اس وجہ سے خشک جلد (Dry Skin) والے لوگوں کو دن بھر میں کم سے کم ایک گلاس دودھ اور دس سے بارہ گلاس تک پانی ضرور پینا چاہے۔ تاکہ جلد میں پانی اور آئل کی کمی دونوں کو ہی قدرتی طریقے سے پورا کیا سکے۔

چہرے کو دھونے کے لئے غلط فیس واش یا پھر صابن کا استعمال کرنا۔

زیادہ تر مارکیٹ میں دستیاب صابن سوڈیم اور فیٹر کی وجہ سے بنائے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان میں الکلائین پراپرٹیز پائی جاتی ہیں جو کہ ہمارے جلد کی ایس ڈی پروٹیز کے خلاف الٹا ہی کام کرتی ہیں۔ اسی وجہ سے ان کو استعمال کرنے سے ہماری جلد اور زیادہ خشک ہو جاتی ہے۔اس لیے ڈرائی اسکن والے حضرات کو باڈی لیکوڈ واش یا اسکن موسچرایزنگ سوپ کا استعمال کرنا چاہیے۔ جیسےکے ڈوو(Dove) اور دوسرے موسچرایزنگ سوپ (Moisturizing Soap) لیکن چہرے کے لیے ہمیشہ مائنڈ ورجل کلینزر کا ہی استعمال کرنا چاہیے ۔ جوکے کریم فارم میں آتا ہے اور اسے چہرے پر لگانے کے بعد بھی زیادہ جاگ نہیں نکلتی ۔ اس قسم کا فیس واش(Face Wash) خشک جلد (Dry Skin) والے لوگوں کے لیے اچھا مانا جاتا ہےاور اس کے علاوہ ہمیشہ (Charcoal Salicylic Acid Aqua Lauryl Glycoside)
والے یا پھر جیلی فام میں ملنے والے فیس واش کا استعمال خشک جلد (Dry Skin) والوں کو ہر گز نہیں کرنا چاہئے۔ کیونکہ اس طرح کے فیس واش آئیلی جلد والوں کے لئے ہوتے ہیں۔ جو کے ہماری جلد سے آئیل کو جذب کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اور اگر ان کا استعمال خشک جلد (Dry Skin) میں کیا جائے تو یہ ہماری جلد کو اور زیادہ ڈرائی کر دیتے ہیں اس کے علاوہ ایک بات کا ضرور خیال رکھیں کہ فیس واش کا استعمال ہمیشہ صبح اٹھنے کے بعد یا پھر رات کو سونے سے پہلے ہی کریں اگر دن کو آپ کو چہرہ دھونے کی ضرورت پڑھ بھی جائے تو اس دوران آپ صرف نارمل پانی سے ہی اپنے چہرے کو دھو لیں۔ کیونکہ فیس واش آپ کی جلد سے زیادہ مقدار میں آئیل کو باہر نکال دیتا ہے۔ جس سے آپ کی جلد اور زیادہ ڈرائی ہوسکتی ہے۔

الکوحل اور آرٹیفیشل فریگرینسز۔ Alcohol And Artificial Fragrances

الکوحل اور قدرتی فریگرینسز میں ہماری جلد میں موچرز کو جذب کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ خشک جلد (Dry Skin) کو اور زیادہ ڈرائی کر دیتے ہیں۔کسی بھی قسم کے اسکن پراڈکٹ جیسا کے فس واش، موسچرائزر لوشن وغیرہ کو خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ ان تمام تر پروڈکٹس کی انگریڈیس لسٹ کو ایک بار ضرور چیک کریں اور ایسے پروڈیکٹس جن میں الکوحل اور قدرتی فریگرینسز شامل کی گئی ہو تو ایسے پروڈکٹ کو بالکل بھی نہ خریدے۔

نہانے کیلئے کون سے پانی کا استعمال کیا جائے۔

Dry Skin Daily Wash

کچھ لوگ سردی کے موسم میں زیادہ گرم اور گرمی کے موسم میں بہت زیادہ ٹھنڈے پانی کا استعمال کرتے ہیں جو کہ ہماری جلدی کے لیے بالکل بھی اچھا نہیں ہے۔ اصل میں بہت زیادہ ٹھنڈا پانی ہمارے اسکن سے نمی کو جذب کرلیتا ہے اور بہت زیادہ گرم پانی بھی ہماری جلد میں موجود آئل کو بخارات کی شکل میں باہر نکال دیتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہماری اسکن اور زیادہ ڈرائی ہو جاتی ہے اسی لیے ڈرائی اسکن والے لوگوں کو گرمی کے موسم میں نارمل پانی اور سردی کے موسم میں ہلکے گرم پانی سے نہانا چاہیے۔

زیادہ دیر تک چہرہ دھونے کی عادت۔

کچھ لوگوں کو بہت زیادہ دیر تک نہانے اور چہرہ دھونے کی عادت ہوتی ہے اگر آپ کی بھی جلد خشک ہے تو آپ ایسا بالکل نہ کریں۔ کیونکہ آپ جتنی زیادہ دیر تک نہاتے ہیں یا اپنا چہرہ دھوتے ہیں تو اتنا ہی زیادہ قدرتی آئل آپ کی جلد سے نکلتا رہتا ہے۔جس کی وجہ سے آپ کی جلد میں ڈرائی نیس (Dryness) اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔اسی لئے نہاتے وقت چار سے پانچ منٹ اور چہرہ دھونے کے لئے ایک سے دو منٹ سے زیادہ ٹائم بالکل بھی نہ لگائیں ۔

جلد کو رگڑ کر صاف نہ کریں۔

Dry skin treatment in urdu

زیادہ تر لوگ نہانے اور چہرہ دھونے کے بعد اپنے تولیے سے اپنی جلد کو رگڑ کر صاف کرتے ہیں۔ ایسا کرنے سے ہماری اسکن میں رہائشز پیدا ہو جاتی ہیں۔ اور ڈرائی اسکن میں ویسے بھی رائیشز جلد پڑ جاتی ہیں۔ اور زیادہ دباؤ سے چہرے یا پھر اسکن کو صاف کرنے سےجلد کی اوپر والی سطح خراب ہو جاتی ہے۔ اور زیادہ خشک نظر آنے لگ جاتی ہے۔ اسی لئے چہرے کو دھونے کے بعد ٹاول یعنی تولیے کی مدد سے چہرے پر ٹیپ کرتے ہوئے صاف کرنا چاہیے۔

موسچرئیزنگ – Moisturizing

زیادہ تر لوگوں کو اس بات کا پتا ہی نہیں ہوتا کہ موسچرئیزنگ کیا ہوتا ہے اور اسے کیوں لگایا جاتا ہے اور کچھ لوگوں کو اس بات کا پتہ بھی ہوتا ہے لیکن انہیں یہ پتا نہیں ہوتا کہ ان کو اپنی جلد کے حساب سے کون سا موسچرئیزنگ استعمال کرنا چاہیئے ۔ اور اسے استعمال کرنے کا صحیح طریقہ اورصحیح ٹائم کیا ہے۔دراصل موسچرئیزنگ ہماری جلد میں ہائٹریشن کو مینٹین رکھنے کا کام کرتا ہے۔ اسی لیے اس سے ہر قسم کی اسکن ٹائپ کے لوگ استعمال کر سکتے ہیں اور اس کے استعمال ہاتھ ، پاؤں یا چہرہ دھونے کے فوراً بعد ہی کر لینا چاہیئے۔ کیونکہ جلد کو صاف کرنے کے بعد وہ گیلی رہتی ہے۔ اور جب ہم فوراً ہی موسچرئیزنگ استعمال کرتے ہیں۔ تو جو پانی ہماری جلد میں موجود ہوتا ہے وہ اندر ہی ٹھہر جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہماری جلد پوری طرح تروتازہ نظر آتی ہے۔ اسی لئے خشک جلد (Dry Skin) والے حضرات ہمیشہ آئل بیس یا پھر کریم بیس والا موسچرئیزنگ (Oil base or cream base moisturizer) کا ہی استعمال کریں۔ لیکن اگر آپ کے پاس موسچرئیزنگ نہیں ہے تو اس کی جگہ آپ ایلوویرہ جیل(Elvira Gel) یا ناریل کے تیل کابھی استعمال کر سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ بہت اچھے قدرتی موسچرئیزر کے طور پر کام آتے ہیں۔

ٹونر۔

ٹونر ایک ایسا کاسمیٹک پروڈکٹ ہے جس کا استعمال چہرے کو دھونے کے فور ا بعد ہی موسچرئیزر لگانے کے بعد چہرے کے بڑے ہول کو کم کرنے کے لئے اور چہرے پر آنے والے آئل کو کنٹرول کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی لیے خشک جلد (Dry Skin) والے لوگوں کو ٹون کا استعمال بالکل بھی نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے آپ کی جلد اور زیادہ خشک ہو جاتی ہے۔

اونی کپڑوں کا استعمال۔

سردی کے موسم میں اکثر لوگ سردی سے بچنے کے لیے اونی کپڑے کا استعمال کرتے ہیں۔ جوخشک جلد (Dry Skin) کو اور زیادہ خراب کرتا ہے اسی لیے ہمیشہ اندر کاٹن والے کپڑےاور اوپرہی اونی کپڑے کا استعمال کرنا چاہیے۔ تاکہ اونی کپڑے کا ہماری جلد سے کوئی رابطہ نہ ہو سکے۔

ٹھنڈی اور گرم ہوا۔

جن لوگوں کی جلد بہت زیادہ خشک یعنی ڈرائی ہوتی ہے انہیں خاص طور پر اپنے چہرے کی جلد کو خاص طور پر بہت زیادہ ٹھنڈی اور زیادہ گرم ہوا سے بچا کر رکھنا چاہیے۔ کیونکہ بہت زیادہ ٹھنڈی اور بہت زیادہ گرم دونوں قسم کی ہوا بھی ہماری جلد سے موسچرائز کو پوری طرح جذب کر لیتی ہے۔جس کی وجہ سے ہماری اسکن میں خشک پن اور زیادہ بڑھ جاتاہے ۔
آپ ان غلطیوں کا خیال رکھتے ہوئے اور بتائی گئی باتوں کو دھیان میں رکھنے سے آپ ہمیشہ کےلئے خشک جلد (Dry Skin) یعنی ڈرائی اسکن سے چھٹکارا پاسکتے ہیں ۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔