Dry cracked heels 548

پھٹی ہوئی ایڑیوں کا اعلاج

how to fix dry cracked heels treatment
permanently naturally and best homemade
پھٹی ہوئی ایڑیوں کا اعلاج

آج کل بہت سے لوگ سخت اور پھٹی ہوئی ایڑیوں کی وجہ سے پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔ موسم کے اثرات انسانی جسم کے ساتھ ساتھ ایڑیوں پربھی نمایاں ہوتے ہیں انسانی جسم میں پاؤں کی جلد بہت نازک ہوتی ہے جو موسمی اثرات کو سب سے پہلے قبول کرتی ہے۔ دھوپ او ڈسٹ کی وجہ سے ایڑیوں کی جلد خشک ہو جاتی ہے جس سے پاؤں کی ایڑیاں خردری اور پھٹنے لگ جاتی ہیں۔ آج ہم اپنی اس پوسٹ میں آپ کو پیروں کی جلد اور ایڑیوں کیلئے کچھ گھریلوں ٹوٹکے بتائیں گے جس کے استعمال سے پھٹی ہوئی ایڑیاں ٹھیک ہونے کے ساتھ نرم اور ملائم ہو جائیں گی۔

ٹوٹکہ نمبر 1۔

آدھا کپ کچے دودھ کو کسی برتن میں ڈال لیں پھر اس میں ایک کھانے کا چمچ ہلد ی شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔ پھر اس آمیزے کو اپنے پیروں کے ساتھ ساتھ ایڑیوں پر بھی مساج کریں اور بیس منٹ تک لگا رہنے دیں۔ بیس منٹ بعد نیم گرم پانی سے پاؤں کو اچھی طرح صاف کر لیں۔ اس ٹوٹکے کو کچھ دن استعمال کرنے سے آپ کے پیروں کی رنگت نکھر جائے گی اور ایڑیاں نرم و ملائم ہو جائیں گی۔بعض اوقات ایڑیوں کے پھٹنے کے ساتھ ساتھ ان میں درد، سوزش اور خون بھی رسنے لگتا ہے۔ ہلدی ایک اچھا اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سیپٹک ہے جس کی وجہ سے پھٹی ایڑیوں میں جو بیکٹیریا شامل ہوتے ہیں ان کے خلاف خوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔

ٹوٹکہ نمبر 2۔

آدھا کپ دودھ کسی برتن میں ڈال لیں پھر اس میں بریڈ کا ایک پیس انگلیوں کی مدد سے مسل کر شامل کرلیں اب اس میں دو کھانے کے چمچ گلیسرین، ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس اور دو کھانے کے چمچ روغن بادام ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ پھر اس پیسٹ کو پیروں اور ایڑیوں پر لگا کر پندرہ منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔ بعد میں پیروں کو پانی سے دھو لیں۔ اس ٹوٹکے سے آپ کے پیروں کی ایڑیاں ٹھیک ہو جائیں گی اور پیر نرم و ملائم ہو جائیں گے ۔ اگر ہماری پوسٹ آپ کو اچھی لگے تو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔ شکریہ۔۔۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 1
    Share