دردو الم کے مارے ہوئے کیا دیتے ہیں
ہم تو بس ان کی نگاہوں کو دعا دیتے ہیں
بندہ بننا ہے خدا کا تو گدا بن ان کا
صلی اللہ علیہ وسلم
جو فقیروں کو شہنشاہ بنا دیتے ہیں
اللہ اللہ کیئے جانے سے اللہ نہ ملے
اللہ والے ہیں تو اللہ سے ملا دیتے ہیں
جو بھی مجرم میرے سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن میں چھپے
عرش والے اسے جنت کی ہوا دیتے ہیں
عقل والوں کے نصیبوں میں کہاں ذوق جنوں
یہ عشق والے ہیں تو ہر چیز لٹا دیتے ہیں
یاد آتی ہے مدینے کی ظہوری جب بھی
چاند آنسو شب فرقت میں بہا دیتے ہیں