Danto ka Dard 418

دانت کا درد، کیڑا ، داڑھوں اور مسوڑوں کی سوزش دور

دانت کا درد، کیڑا ، داڑھوں اور مسوڑوں کی سوزش دور

Danto Me Dard – Teeth Whitening

چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ دلکش مسکراہٹ دانتوں کی مرہون منت ہوتی ہے ۔ اس لئے دانتوں کی صفائی اور خوبصورتی کا خاص خیال رکھنا نہایت ضروری ہے ۔ دانت انسان کے چہرے پر نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ اگر دانت گندے ہوں تو اس سے دیکھنے والوں کو گھن آتی ہے نیز دانتوں کی صفائی نہ کرنے سے معدے اور مسوڑھوں کی بہت سی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔اس لئے روٹین میں ڈینٹسٹ کو اپنے دانتوں کے تمام مسائل سے آگاہ کرنے رہا کریں ۔

اکثر دیکھنے میں یہ بات آئی ہے کہ اگر دانتوں کی صیح طرح صفائی نہ کی جائے تو ان میں کیڑا لگ جاتا ہے اور دانتوں میں اکثر درد رہتا ہے۔ اسی لئے ہم آپ کی خدمت میں ایک گھریلوں ٹوٹکہ لے کر آئے ہیں جس سے نہ صرف دانتوں کا درد ٹھیک ہو گا بلکہ دانت کے کیڑے، داڑھوں کی سوزش بھی ختم ہو جائے گی اور آپ کو ڈاکٹروں کی بھاری فیس دینے سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔ اور آپ کے دانت بھی موتی کی طرح سفید ہو جائیں گے۔

دانت کا درد، کیڑا ، داڑھوں اور مسوڑوں کی سوزش دور کرنے کا گھریلوں ٹوٹکہ۔۔

Teeth whitening – Teeth pain – Tooth Abscess 

دو عدد انڈوں کو ابال کر چھلکے اتار لیں اور ان چھلکوں کو ایک کپ پانی ڈال کر مزید دس منٹ کے لئے ابال لیں اور اس کے بعد ان کو خشک کر لیں۔اب انہیں اچھی طرح پیس لیں اور اب کسی برتن میں ڈال کر دو کھانے کے چمچ ناریل کا تیل اورایک کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈا شامل کر لیں اور اچھی طرح ہلا لیں پھر ان کو اچھی طرح باریک اور یک جان کر لیں۔ اور اس محلول کو ضرورت کے مطابق انگلی کی مدد سے دانتوں پر لگا لیں اور تمام دانتوں پر پھیلا لیں۔ پھر اس کو پانچ منٹ تک دانتوں پر لگا رہنے دیں اور بعد میں کلی کر لیں تاکہ دانت اچھی طرح صاف ہو جائیں۔

صرف چند ہی دنوں میں دانت موتی کی طرح سفید اور کیڑے سے پاک ہو جائے گے۔ یہ آسان سستا گھریلوں ٹوتھ پیسٹ دانتوں میں لگے کیڑے کیلئے بہت مفید ہے۔ تحقیق سے یہ ثابت ہو چکا ہے کے انڈے کے چھلکے میں کیلشیم کا بہت بڑا ذخیرہ شامل ہوتا ہے جو ہمارے دانتوں کے لئے نہایت مفید ہے۔ انڈوں کے چھلکوں کی ٹوتھ پیسٹ بہت ہی کارآمد اور سستی ہے اور اس پیسٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بازار سے ملنے والی ٹوتھ پیسٹ کے مقابلے میں خطرناک کیمیکلز سے بھی پاک ہے اور داڑھوں کے لئے بھی بہت مفید ہے۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 2
    Shares