Dangi Bukar ka Ilja in Urdu 454

ڈینگی بخار اعلامات، احتیاطی تدابیر، گھریلو اعلاج

ڈینگی بخار اعلامات، احتیاطی تدابیر، گھریلو اعلاج
Dangi Bukar Ka Ilaj  – Alamat – Dengue Causes – Treatment

دوستو آج کل ایک وبا پھیلی ہوئی ہے جو ڈینگی بخار کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ ڈینگی بُخار  کیا ہے کیسے مریض کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہے۔ دینگی بخار کی اعلامات کیا ہیں اس سے اپنے آپ کو اپنے گھر والوں کو کیسے بچایا جائے ۔  احتیاطی تدابیر کیا ہیں اور ساتھ ہی ہم آپ کو اس کا آسان اور سستا گھریلو اعلاج بھی بتائیں گے۔

ڈینگی بخار کیا ہے یہ کیسے ہوتا ہے۔
Dengue Fever in Urdu

دوستوں آج کل ایک  جان لیوا بیماری جسے ڈینگی  بخار کے نام سے جانا جاتا ہے بہت ہی عام ہو گئی ہے۔یہ ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے  ہوتی ہے۔  ڈینگی بخار کا باعث بننے والا مچھر دیکھنے میں  کالی اور سفید دھاریوں والی شکل کا ہوتا ہے۔ یہ مچھر بڑا صفائی  پسند ہوتا ہے یہ خطرناک مچھر گندے جوڑوں میں نہیں ہوتا بلکہ بارش کے صاف  پانی،  گھریلو واٹر ٹینک صاف پانی سے بھرے ہوئے برتن وغیرہ میں رہ کر پرورش پاتا ہے۔  یہ مچھر طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت انسان پر حملہ کرتا ہے۔  اس بخار کا علم تین سے سات دن کے اندر ہوتا ہے۔  دوستو یہ مرض قابل علاج ہے لیکن صرف اس صورت میں اس کی جلدی تشخیص ہوجائے۔

ڈینگی  بخار کی علامات۔
Dangi Bukhar Causes in Urdu

ان میں سے کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو فوری علاج کریں۔  ڈینگی بخار کی علامات مندرجہ دیل ہیں۔
شدید بخار کا ہونا۔
جسم میں شدید درد کا  ہونا۔
بھوک کا نہ لگنا۔
آنکھوں کے پیچھے درد ہونا۔
پٹھوں اور جوڑوں میں شدید درد ہونا۔
جسم پر دانوں یا دھبوں کا نمودار ہونا۔
سانس لینے میں دشواری ہونا۔
رنگت کا پیلا ہو جانا ۔
پیٹ میں درد اور مریض کا صدمے کی حالت میں چلے جانا شامل ہیں۔

ڈینگی بُخار سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر۔
Dengue Fever Prevention in Urdu

ڈینگی بخار سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کیلئے ہفتے میں دو سے تین بارگھر،  دفاتر اور دکانوں میں صفائی کر  کے مچھر مار ادویات کا سپرے کریں۔   سپرے کرنے کے بعد  دروازے ایک گھنٹے کے لئے بند کر دیں۔ اے سی  سے خارج ہونے والے پانی کو زیادہ دیر تک کھڑا نہ ہونے دیں۔ صاف پانی جمع کرنے والے برتن مثلاً بڑے ڈرم اور ٹینکی وغیرہ کو صحیح طور پر ڈھانپ کر رکھیں۔اور اگر  روم کولر وغیرہ استعمال میں نہ ہو تو اِس  میں سے پانی نکال دیں۔  گھر میں موجود فواروں، آبشاروں،  سوئمنگ پول، ارد گرد  کی چھتوں، پودوں کی کیاریوں، گملوں، پرانے برتنوں اور ٹائروں وغیرہ میں پانی کو  جمع نہ ہونے دیں۔ خصوصاً  صبح اور  شام کے وقت پوری  آستین والے کپڑے پہنیں۔  شام کے وقت  پارک یا باغیچے میں جانے سے  پہلے کوئی مچھر مار لوشن کو اپنے جسم پر لگا لیں۔ گھر،  دفاتر اور دکانوں میں مچھروں سے بچاؤ کے لئے کسی بھی اچھی کمپنی کا کوائل، میٹ، مچھر بھگاؤ لوشن اور مچھر دانی کا استعمال کریں۔ دوستو یہ ایک موذی مرض ہے  اور جان لیوا بیماری ہے اسے آسان لینا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے اس لئے جتنی  جلدی ممکن ہوسکے احتیاط کریں۔  اس مرض کی احتیاط بہت ضروری ہے۔

ڈینگی بخار کا  گھریلو اعلاج۔
Dengue Fever Treatment in Home

ڈینگی بخار کا  گھریلو  اور سستا اعلاج کیلئے گنے کے خالص رس میں ایک چمچ چقندر  اور ایک چمچ لیموں کا رس شامل کرکے دن میں دو بار یعنی صبح و شام تین دن تک مسلسل استعمال کرنے سے ڈینگی بخار اتر جائے گا۔  اور مریض تندرست ہو جائے گا۔ دوستو یاد رہے کہ  یہ ٹوٹکہ ڈینگی بخار کی پہلی اسٹیج پر اثر کرتا ہے۔  اگر حالت زیادہ خراب ہو تو جتنا جلدی ممکن ہو فوری طور پر مریض کو قریبی ہسپتال  منتقل کریں۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔