Chili Pepper Spicy Paste Recipe 264

چلی پاستا ریسپی

چلی پاستا ریسپی

Chili Pepper Spicy Paste Recipe in Urdu

اجزاء۔

 شملہ مرچ (بیج نکلے ہوئے) (Green Pepper deseeded) دو عدد

لال مرچ (Red Chili small) چار عدد

ٹماٹر (Tomatoes) پانچ عدد

لہسن (Garlic) دو جوئے

بادام پسے ہوئے (Almonds) پچاس گرام

تیل (Oil)  سات کھانے کے چمچ

پاستا (Pasta) دو سو گرام

چکن کیوب (Chicken Cube) ایک عدد

اوریگانو (Oregano leaves) گارنش کیلئے

ترکیب۔

پین میں تیل گرم کر کے ٹماٹر اور شملہ مرچ کو بھون لیں۔ پھر شملہ مرچ اور لال مرچ کی اسکن اتار کر ٹکڑے  کر لیں۔ ٹماٹر اور لہسن کا چھلکا اتار کر ٹماٹر دو حصوں میں کاٹ کر بیج نکال دیں۔ فوڈ پروسیسر میں کال مرچ، لال مرچ، لہسن اور ٹماٹر ڈال کر پیوری بنا لیں۔ اب فوڈ پرسیسر میں تیل ڈال کر سوس گاڑھی کرلیں یا کانٹے  کی مدد سے آمیزے میں قطرہ قطرہ ملا کر پھینٹ لیں۔ اب پسے ہوئے بادام آمیزے میں شامل کر لیں۔ سوس پین میں سوس کو پکائیں۔ بڑے پین میں پانی اور نمک ڈال کر ابال لیں۔ پھر پاستا شامل کر کے آٹھ سے دس منٹ پکائیں۔ پاستا کا پانی نچوڑ کر سرونگ ڈش میں نکالیں۔ سوس ڈال کر ملائیں اور اوریگانو کے پتوں سے  گارنش کر کے سرو کریں۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 1
    Share