Calcium Ki Kami Symptoms Of Deficiency Treatment 675

کیلشیم کی کمی اور اعلاج – Calcium Ki Kami Symptoms of Deficiency Treatment

Calcium Ki Kami Symptoms of Deficiency Treatment

کیلشیم کی کمی اور اعلاج

کیلشیم ہماری صحت کا ایک لازمی جزہ ہے۔ کیلشیم کے بغیر بہترین صحت کا تصور بھی ممکن نہیں کیونکہ جب جسم میں کیلشیم کی کمی ہو جاتی ہے تو  ہماری صحت بھی ڈاؤن ہوتی چلی جاتی ہے۔ کیلشیم زیادہ تر دانتوں اور ہڈیوں میں پایا جاتا ہے۔ خون میں جو کیلشیم پایا جاتا ہے وہ جسم کیلئے بہت ضروری ہے۔ آپ کی ہڈیاں بینک کا کام کرتی ہیں جتنا کیلشیم آپ کھاتے ہیں وہ بینک بون میں جمع ہوجاتا ہے۔ ہڈیوں کا بینک بون خون کو اتنا کیلشیم دیتا ہے جتنی خون کو سطح ہموار رکھنے کیلئے ضرورت ہوتی ہے۔ ہمارے خون کو ہمیشہ کیلشیم کی ضرورت رہتی ہے اسی لیے ہمارے جسم میں جو کیلشیم ہماری ہڈیوں میں محفوظ ہوتا ہےضرورت کے وقت خون ہڈیوں سے کیلشیم لیتا ہے۔

کیلشیم کی کمی اور اس کے نقصانات۔  (Calcium Ki Kami Ka Nuqsan)

کیلشیم  کی کمی آج کل ایک بڑا مسلہ بن گیا ہے۔ خصوصا خواتین میں کیلشیم کی کمی عام سی بات ہے۔ اور بد قسمتی سے یہ مسلہ بہت عام ہوتا جا رہا ہے بچے   ہوں یا بڑے سب میں ہی اس انتہائی اہم جزو کی کمی ہوتی جا رہی ہے۔ کیلشیم کی کمی کی وجہ سے انسان کئی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ کیاآپ کو پتا ہے کہ کیلشیم کی کمی کیا ہے اور اس کے نقصانات کیا ہیں۔جسم میں کیلشیم کی کمی ہونے کی وجہ سے ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں اور ہر وقت درد رہتا ہے۔ کیلشیم کی کمی سے چہرہ بد رونق اور دانتوں کا مرض بھی لاحق ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ناخن کھردرے اور پیلے ہو جاتے ہیں۔
اس پرابلم کو ہر گز ہلکا نہ لیں آج آپکو کیلشیم کی کمی دور کرنے کا انتہائی آسان اور سستا ترین ٹوٹکا بتایا جائے گا جس کا باقاعدگی سے استعمال سے آپ میں کیلشیم کی کمی زندگی بھر کیلئے دور ہو جائے گی۔

کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے کیلئے گھریلوں ٹوٹکہ۔  (Calcium Deficiency Treatment At Home)

ایک کپ خالص دودھ میں چار بادام ڈال کر گرائنڈ کر لیں اور اگر چاہیں تو ایک سے دو عدد انجیر بھی شامل کر سکتے ہیں او ر اس دودھ کو پی لیں روزانہ  صبح ناشتے میں یہ اسپیشل دودھ پی لیں زندگی بھر کیلشیم کی کمی نہیں ہو گی اور نہ ہی ہڈیوں کی تکلیف ہو گی۔ اور آپ کی صحت بھی بہت اچھی ہوگی۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 2
    Shares