benefits of drinking hot water 333

گرم پانی پینے کے حیران کن فوائد جانیئے

گرم پانی پینے کے حیران کن فوائد جانیئے

Garam Pani Ke Fayde

Benefits of Drinking Hot Water – Extraction of Toxic from Body

پانی انسان کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔ یو ایس اے میں پانی کے فوائد پر ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق پانی کا زیادہ  استعمال نہ صرف انسانی جلد کی تروتازگی اور شادابی کا ضامن ہے بلکہ اس سے ذہن بھی تیز ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی دماغ کا ساٹھ فیصد حصہ پانی سے بنا ہوا ہے اس لیے پانی کا زیادہ استعمال ذہن کو توانا رکھنے میں اہم کردار  ادا  کرتا ہے ان کے علاوہ جسم میں نمکیات کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ پانی پینے کے حوالے سے بہت سے ایسے ممالک ہیں جہاں گرم پانی  پینے کا رواج عام ہے۔ دوستوں اب جان لیتے ہیں کہ گرم پانی پینے میں کیا راز چھپے ہوئے ہیں جس سے ہمارا جسم فٹ رہتا ہے۔

وزن میں کمی ہونا۔  (hot water for weight loss)

گرم پانی پینے سے جسم کا درجہ حرارت  زیادہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے  میٹابولک ریٹ بڑھ جاتا ہے  جو  وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج۔( Extraction of toxic matter from the body)

ماہرین کا کہنا ہے کہ گرم پانی  پینے سے جسم کے تمام  زہریلے مادوں کا پیشاب کے ذریعے اخراج ہو جاتا ہے ۔ گرم پانی پینے سے جسم میں موجود غذا کے ایسے اجزاء جو آسانی سے حل نہیں ہو پاتے وہ بھی فوری حل ہو  جاتے ہیں۔اور اس طرح یہ زہریلے مادے جسم سے خارج ہو جاتے ہیں۔

پرسکون نیند۔

رات کو سوتے  وقت ایک گلاس گرم پانی پی لیں تو یہ آپ کے جسم کو ہلکا پھلکا کر دے گا۔ جس سے آپ کو پرسکون نیند آئے گی ۔

 جلد کی تازگی۔ (hot water for face)

جب ہم گرم پانی پیتے ہیں تو اس کی وجہ سے خون کی روانگی میں بہتری آتی ہے۔ خون کی روانگی میں اضافہ کیساتھ  ہماری جلد بھی نرم و  ملائم ہو جاتی ہے۔ علاوہ ازیں خون کی روانگی میں بہتری آتی ہے جس کی وجہ سے  جلد کی بیماریاں نہیں ہو پاتیں اور جلد میں موجود  جراثیم بھی ختم ہو جاتے ہیں۔

دردیں۔ (Remove Body Pain)

گرم پانی پینے سے چونکہ خون کی روانگی میں بہتری اور  اضافہ ہوتا ہے۔ جس سے خون ان جگہوں پر بھی باآسانی پہنچ پاتا ہے جہاں عام حالات میں ایسا ممکن نہیں ہوتا اور جس  کی وجہ سے ہمارے جسم  میں مختلف قسم کی دردیں کم ہونا   شروع ہو جاتی ہیں۔

پیٹ اور گلے کی بیماریوں کا خاتمہ۔ (Abdominal and throat diseases)

زیادہ ٹھنڈا یا برف والا پانی پینے سے اکثر  لوگوں کو گلے کی خرابی یا پیٹ کی شکایت میں مبتلا کر دیتا ہے۔ جبکہ گرم پانی پینے سے گلا صاف اور پیٹ کی متعد د بیماریاں دور  ہو جاتی ہیں۔ گرم پانی پینے سے زکام اور کھانسی بھی دور ہو جاتی ہے۔

   معدہ کیلئے نہایت مفید۔( hot water for stomach gas)

گرم پانی پینے سے بھوک میں کمی ہوتی ہے  اور کم کھانا آپ کے معدہ کیلئے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہماری آنتیں بھی صاف ہو جاتی ہیں۔

پیٹ کی فالتو چربی کا خاتمہ۔ (drinking hot water reduce stomach fat)

پیٹ کی فالتو چربی پگھلانے کیلئے رات  کو سونے سے پہلے ایک گلاس گرم پانی میں ایک چمچ سیب کا سرکہ  ملا کر متواتر ایک ماہ تک استعمال کریں۔ اس سے پیٹ کی فالتو چربی ختم ہو جائے گی ۔ اس کے علاوہ گرم  پانی پینے  سے  ہائی بلڈ پریشر، بے چینی، معدے کا  ترش ہو جانے، مثانہ اور پیشاپ سے جوڑی مختلف بیماریوں، رگوں کی بندش ، مرگی اور فالج کے مسائل، سانس اور دمہ کے مسائل، کولیسٹرول کے مسائل اور دل کی دھڑکن میں کمی یا زیادتی کو بھی کنٹرول کرتا ہے

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 1
    Share