Baal Lambe Ghane Badhane Kale Karne ka tarika totka 404

بالوں کو لمبا، چمکدار، گھنے اور کالا سیاہ کرنے کا طریقہ

Baal Lambe, Ghane, Chamakdar or Kale karne ka Tarika
بالوں کو لمبا، چمکدار، گھنے اور کالا سیاہ کرنے کا طریقہ

آج ہم آپ کو بالوں کو لمبا، چمکدار، گھنے اور کالا سیاہ کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔ امید کرتے ہیں کہ آج کے اس آرٹیکل  کو پڑھنے کے بعد آپ کی بالوں سے متعلق ساری پریشانی دور ہو جائے گی۔ اگر آپ کو ہماری یہ پوسٹ اچھی لگتی ہے تو اپنےفیس بک اور دوسرے سوشل میڈیا پر اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔

Baal ko chamkdar (Shine) or Mulaim Karne ka Totka
بالوں کو ریشم جیسا چمکدار اور ملائم بنانے کا ٹوٹکہ۔

ریشم چمکدار اور ملائم ہونے کے حوالے سے مشہور ہے۔  خوبصورت بالوں کو بھی ہمیشہ ریشم سے ہی ملایا جاتا ہے۔  کالے چمکدار بال  لڑکیوں کا حسن ہوتے ہیں ۔ اور ایسے بال  ہونا سب کی  خواہش ہوتی ہیں ۔ یہ میرا اپنا تجربہ ہے کہ قدرتی طریقے سے بال واقع ہی حسین اور چمکدار ہو جاتے ہیں اسی لئے میں آج  آپ کو بال لمبے گھنے اور چمکدار بنانے کا بہترین ٹوٹکا بتاؤں گا۔  اس ٹوٹکے کی بدولت آپ کے بال ریشم سے بھی زیادہ ملائم ہو جائیں گے۔

بالوں کو ریشم جیسا چمکدار اور ملائم بنانے  کیلئے آپ نے آدھا کپ  ناریل کا تیل لینا ہے،   سرکہ تین کھانے کے چمچ اور  سرسوں کا تیل ایک کھانے کا چمچ۔ اس طریقہ کا استعمال یہ ہے کہ ایک پیالی میں ناریل کا تیل اور سرسوں کا تیل ڈالیں اور پھر سر کہ ہلکا سا گرم کرکے ڈالیں۔ اب ان کو اچھی طرح مکس کرکے اپنے بالوں میں لگائیں ۔رات کو لگائیں اور صبح دھو لیں۔ اگر یہ نہ کر سکیں تو دو گھنٹے بعد شیمپو کرلیں ۔ ناریل اور سرسوں کا تیل فیٹی ایسڈز سے بھرپور انگریڈینٹ ہے۔  یہ بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور ا نہیں مضبوط بناتا ہے۔ بالوں کی سفیدی کو سیاہی میں تبدیل کرتا ہے۔  اس تیل  کے استعمال سے بالوں میں چمک آجاتی ہے ۔ سرکہ آپ کے  بال لمبے کرتا ہے اگر آپ کے بال گر رہے یا   بال سفید ہورہے ہیں تو یاد رکھیں یہ ٹوٹکا  آپکے لئےزبردست  ہے ۔  آپ نے یہ ٹوٹکہ  کم سے کم ہفتے میں دو بار ضرور استعمال کرنا ہے۔  اس کے بعدآپ کے بال  اتنی تیزی سے لمبے ہوں گے اتنے ملائم اور چمک دار ہوں گے کہ دیکھنے  والوں کو یقین نہیں آئے گا ۔ یہ آزمودہ  کامیاب ٹوٹکا ہے آپ کے بال ریشم کی طرح ہو  جائیں گے اور بہت ہی پیارے ہو جائیں گے کوشش کریں یہ  ٹوٹکا استعمال کرنے کے بعد ایسا شیمپو استعمال کریں   جو جڑی بوٹیوں سے تیار کیا گیا ہو تا کہ آپ کو اس کا اچھا   رزلٹ مل سکے ۔

Baal Lambe Karne ka Tarika
بالوں کولمبے کرنے کا گھریلوں ٹوٹکہ۔

لمبے بال ہمیشہ سے ہی خوبصورتی کی علامت سمجھے جاتے ہیں ۔ مگر بال لمبے اور خوبصورت بنانا انتہائی مشکل کام ہے۔  خصوصاً  لڑکیوں کے ساتھ یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اگر بال چھوٹے ہوں تو گھنے نظر آتے ہیں اور اگر بال لمبے ہو جائیں  تو پتلے ہو جاتے ہیں ۔ خواتین بال لمبے کرنے کے چکروں میں نہ جانے کیا کیا کرتی  رہتی ہیں۔  جس کی وجہ سے ان کے بال اور بھی  زیادہ خراب ہوجاتے ہیں۔  لیکن اگر آپ اچھے بالوں کے خواہشمند ہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ آج  کا ہمارا یہ ٹاپک اسی  موضوع پر مشتمل ہے آج ہم آپ کو شیمپو میں صرف ایک چیز ڈال کر بال دھونے کا طریقہ بتائیں گے۔  جس سے آپ کے بال نہ صرف لمبے ہوجائیں گے ساتھ ہی مضبوط اور گھنے بھی ہو جائیں گے۔

اگر آپ اپنے بالوں کو  کم ٹائم میں  بے حد لمبے کرنا چاہتی ہیں تو یہ ٹوٹکا آپ کے لیے بے حد کار آمد ہے۔ یہ آزمایا ہوا ٹوٹکا ہے اور اس کا کوئی بھی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔ آپ ایسا کریں کہ ایک چھوٹی پلاسٹک کی بوتل لیں اور اس کو آدھی سے کم پانی سے بھر لیں اب اس میں تقریباً  تین چمچ بیکنگ سوڈا ڈال دیں ۔ یہ ایک قسم کا گاڑھا   محلول  بن جائے گا۔  اب اس محلول کو  پورے سر کے  بالوں کی جڑوں اور بالوں کے اوپر نیچے اچھی طرح لگائیں یعنی سر کی مالش کریں۔اور پھر چار منٹ تک لگا رہنے دیں 4 منٹ بعد پھر سر یعنی بالوں کو سادہ پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ اب ایک ٹب لیں پھر  اس میں  اتنا پانی   ڈالیں کہ آپ کا سر اچھی طرح دھل جائے۔  اس میں چار بڑے چمچ سرکہ کے ڈال دیں آپ اس پانی میں ذرا سا لیوندار آئل  بھی شامل کرسکتے ہیں اس سے مزید اچھا رزلٹ  ملے گا ۔یہ ٹوٹکہ  ہفتہ  میں ایک بار  ضرور استعمال کریں۔  آپ کے بال انتہائی تیزی سے لمبے ہونگے۔ بال  بےحد پیارے اور چمکداربھی  ہو جائیں گے آزما کر دیکھ لیں ۔

Baal Badhane Ka Aasan Tarika
بال لمبے کرنے کا ٹوٹکہ نمبر 2۔

Baal Lambe Karne ka Tarika

بالوں کو لمبا کرنے کے لیے آپ کو  ایک عدد انڈا چاہیئے ،    دہی تین کھانے کے چمچ ، کیسٹرول آئل ایک کھانے کا چمچ ، میتھی دانہ پیس کر پاؤڈر بنالیں ایک چائے کا چمچ۔  اس کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ ایک پیالی میں انڈا،  دہی، کیسٹرول آئل اور  میتھی دانہ کا پاؤڈر ملا لیں۔   اگر میتھی دانہ کا پاؤڈر نہیں ببا سکتے۔ تو آدھے گلاس پانی میں ایک چمچ میتھی دانہ بھگو لیں۔ اور جب وہ پھول جائے تو پیس لیں ۔ پھر یہ تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور بالوں کی جڑوں کے اوپر نیچے اچھی طرح لگالیں ۔ اور چالیس سے پچاس منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد شیمپو کر لیں۔ کیسٹر آئل کے استعمال سے بال لمبے گھنے اور حسین ہو جاتے ہیں۔انڈا آپ کے بالوں کی  قدرتی نشوونماکیلئے اور چمک کے لئے بے حد مفید ہے۔بالوں کی بہتر طریقے سے شوونما کرے گا۔ دہی آپ کے بالوں کو نرم و ملائم بنائے گا،  خشکی کا خاتمہ کرے گا اور دو شاخہ تعنی دو منہ والے  بالوں سے بھی نجات دلائے گا ۔ میتھی دانہ آپ کے بالوں کو قدرتی طورپر لمبا اور مضبوط بنا تا ہے ۔ اس کے استعمال سے بال گرنا بھی بند ہو جائیں گے یہ گنج پن کا بھی موثر اعلاج ہے ۔ ہفتے میں کم سے کم دو بار اس ٹوٹکے کو استعمال کریں آپ کے بال  بہت لمبے گھنے اور مضبوط ہو جائیں گے۔  بال انتہائی لمبے حسین اور مضبوط بنانے کے لیے یہ بلاشبہ بہترین ٹوٹکا  ہے۔ اس ٹوٹکے کے   استعمال کرنے سے آپ کے بال پاؤں تک لمبے ہو جائیں گے ۔ یہ کوئی جوک نہیں ایک حقیقت ہے ۔ آپ اس ٹوٹکے کو کچھ دیر تک استعمال کرکے دیکھیں آپ کوفرق  نمایاں محسوس ہوگا یہ ٹوٹکا بہت کارآمد  ہے اور اس کا کوئی بھی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے ۔ اسی لیے آج سے  ہی اس کا استعمال شروع کر دیں اور آپ کے اتنے لمبے بال دیکھ کر سب حیران رہ جائیں گے ۔

hair long tips in urdu
چھوٹی بچیوں کے بال لمبے کرنے کا طریقہ۔

لڑکیوں کا اصل حُسن اُن کے لمبے گھنے بالوں میں پوشیدہ ہوتا ہے پرکشش بال چہرے کے حسن کو اور بھی زیادہ بڑھا دیتے ہیں۔  لمبے بال انتہائی حسین دکھائی دیتے ہیں۔  بڑی عمر کی نسبت چھوٹی عمر میں بال تیزی  سے بڑھتے ہیں ۔ اسی لیے آج ہم آپ کو چھوٹی بچیوں کے بال لمبے کرنے کا ایک نیا  ٹوٹکہ بتا رہے ہیں۔ یہ چیز آپ  چھوٹی بچیوں کے سر میں لگائیں صرف دو بار ہی  لگانے سے بال بےحد لمبے گھنے اور مظبوط ہو جائیں گے۔  آپ سوچ رہے ہوں گے آخر وہ جادوئی ٹوٹکہ کیا  ہے جوآپ  کی بچیوں کے بالوں کو آئیڈیل لک دے گا ۔

چھوٹی بچیوں کے بال لمبے  کیلئے آپ کو بادام کا تیل    چاہیئے  دو کھانے کے چمچ، زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ اور میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ۔  اس کا طریقہ استعمال  یہ ہے۔  ایک پیالی میں بادام کا تیل،  زیتون کا تیل اور میتھی دانے کو گرائینڈ کر کے اس کا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ۔ اب اس تیل  یعنی مکسچرکو بچی کے سر میں اچھی طرح لگائیں بالوں کی جڑوں میں اوپر نیچے اچھی طرح لگانا ہے مالش کرنی ہے اور اس کے بعداگلے دِن بالوں کو  شیمپو   کر کے اچھی طرح دھو لینا ہے۔  بادام اور زیتون کا تیل فیٹی ایسڈز سے بھرپور انگریڈینٹ ہے ۔  ان سے بال بےحد لمبے نرم وملائم چمکدار او رحسین ہونگے۔  میتھی دانہ میں بالوں کو بڑھانے،  بالوں کو گھنے اور مضبوط بنانے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔  اس سے آپ کے بال بے حد لمبے گھنے اور مضبوط ہونگے۔  اکثر لوگ یہی چاہتے ہیں کہ ان کی بچیوں کے بال بچپن سے ہی لمبے اور گھنے ہو جائیں ۔ اسی لیے یہ   ٹوٹکا  آپ کے ساتھ شئیر  کیا ہے۔ آپ نے یہ تیل کم از کم ہفتے  میں  دو بار بچی کے سر پر ضرور لگانا ہے ۔ بچی کے بال  اتنی تیزی سے لمبے ہوں گے اتنے موٹے اور مضبوط اور چمکدار ہو جائیں گے کہ سب آپ کی بچی کے بالوں کی خوبصورتی کا راز پوچھیں گے۔

Safed Baal Kale Karne Ka Tarika Or Oil
سفید بالوں کو ہمیشہ کیلئے کالے سیاہ کریں۔

پہلے دور میں  سفید بالوں کا نظر آنے کو بڑھاپے کا  آغاز  کہا جاتا تھا ۔ مگر آج کل کے دور میں ناقص غذا   اور  آلودہ  ماحول کی وجہ سے چھوٹی عمر میں ہی بال سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ کم عمر میں سفید بال دیکھنے میں بہت برے لگتے ہیں اسی لیے بال کالے کرنے کے لیے ہیر ڈائی  کا استعمال کیا جاتا ہے ۔لیکن بار باربال ڈائی  کرانے سے بال دن بدن خراب ہو جاتے ہیں ۔ آپ اپنے بالوں پر کیمیکل والی مصنوعات کا استعمال ہرگز نہ کریں ۔ اسی لئے ہم آج آپ کو بال کالے کرنے کا آسان ترین ٹوٹکا بتائیں گے۔  اس ٹوٹکے کی بدولت آپ کے بال کالے سیاہ چمکدار اور نرم و ملائم ہو جائیں گے بس  آپ مہندی میں یہ چیز ملا کر لگا لیں اور پھر جادو دیکھیں ۔

بال کالے سیاہ کرنے کیلئے  آپ کو مہندی چاہیے تین کھانے کے چمچ ، سرسوں کا تیل ایک کھانے کا چمچ،  انڈے کی زردی ایک عدد،  دہی ایک کھانے کا چمچ، پسی ہوئی لونگ تین عدد، پسی ہوئی  کلونجی آدھا چائے کا چمچ  ۔  اس کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ لونگ  اور کلونجی  کو گرائنڈ کر لیں یا پیس لیں یہ پاؤڈر بن جائے گا اب ایک پیالی میں کھلی مہندی ڈالیں یہ مہندی  کیمیکلز سے پاک ہو اب اس مہندی میں لونگ اور کلونجی کا پاوڈر ڈالیں اور انڈے کی زردی ،سرسوں کا تیل ڈال اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔  یہ  ایک  مکسچرسا   بن جائے گا اب اس مکسچر کو بالوں میں اچھی طرح لگائیں۔ بالوں  کی جڑوں اور بالوں کے اوپر نیچے اچھی طرح لگائیں دو گھنٹے تک لگا رہنے دیں ۔ اس کے بعد بالوں کو شیمپو کے بغیر  دھولیں ۔ آپ کے بالوں میں بہت خوبصورت اور سیاہ رنگ آ جائے گا بال بے حد چمکدار بھی ہو جائیں گےمہندی قدرتی ہربل پوتا ہے مہندی کا استعمال بالوں کو خوبصورت کلر دیتا ہے۔  مہندی میں کنڈیشن کوالٹی بھی پائی جاتی ہے۔ سرسوں کا تیل فیڈی ایسڈ  سے بھرپور  اینگریڈیس ہےیہ بالوں کو نرم وملائم اور سیا ہ بناتا ہےاور بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔ انڈے کی زردی پروٹین سے بھر پور ہوتی ہے ۔اور  اس کے استعمال سے بالوں میں شائین یعنی چمک آتی ہے۔  دہی سر کی خشکی کو ختم کرتا ہے ۔لونگ اور کلونجی میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو بالوں کو وقت سے پہلے سفید نہیں ہونے دیتی ۔ ہفتے میں دوبار یہ ٹوٹکا ضرور استعمال کریں آپ کے بال کالے سیاہ  اور  انتہائی چمکدار ہوجائیں گے۔ بال کالے سیا کرنے کا یہ بہترین نسخہ ہےاور اس کا کوئی نقصان بھی نہیں ہے۔ آپ کے بال کسی بھی وجہ سے سفید ہوتےہوں۔  چاہے عمر کی زیادتی یا ذہنی کمزوری یا ٹینشن ان تمام وجوہات کی وجہ سے بال سفید ہوتے ہیں اور یہ آزمودہ نسخہ  آپ کے بال کالے کر کے آپ کو ایک خوبصورت لُک  دے گا ۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔