Arrabiata Pasta Arabic pilaf recipe urdu 279

عریبک پاستا پلاف – Arrabiata Pasta Arabic pilaf recipe urdu

Arrabiata Pasta Arabic pilaf recipe urdu

عریبک پاستا پلاف

اجزاء۔

چکن (Chicken) آدھا کلو

ٹماٹر (Tomatoes) حسب ضرورت
ابلی میکرونی (Macaroni) ایک پیکٹ
پیاز (Onion) دو عدد
ٹماٹر کا پیسٹ (Tomato Paste) ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچیں (Green Chilies) دو عدد
تیل (Oil) آدھا کپ
چھوٹی الائچی (Green Cardamom تین عدد
بڑی الائچی (Black Cardamom) دو عدد
دار چینی (Cinnamon Sticks) دو عدد
لونگ (Cloves) دو عدد
تیز پتا (Bay Leaf) ایک عدد
نمک (Salt) ایک  چائے کا چمچ
کٹی کالی مرچ (Black Pepper) آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ (Garam Masala) ایک چائے کا چمچ
کشمش (Raisins) دو کھانے کے چمچ
بادام (Almonds) دو کھانے کے چمچ

ترکیب۔

ایک برتن میں تیل گرم کر کے پیاز فرائی کر لیں۔ اب اس میں چکن اور تمام ثابت مصالحے ڈال کر اتنا پکائیں کے چکن گل جائے۔ پھر اس میں ایک کپ پانی، ٹماٹر، ٹماٹر کا پیسٹ، نمک، کالی مرچ اور ہری مرچ شامل کر کے اتنا پکائیں کہ ابال آ جائے۔ اس کے بعد اس میں ابلی میکرونی ڈال کر اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے۔ پھر اسے دم پر رکھ دیں۔ اب دوسرے پین میں خشک میوہ شامل کر کے چند سیکنڈ فرائی کریں اور چولہا بند کر دیں۔ آخر میں خشک میوہ سے گارنش کرلیں۔

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔
  • 2
    Shares