Allah ke huzoor mein sar ko jhuka ke dekh lyrics 304

اللہ کے حضور میں سر کو جھکا کے دیکھ

اللہ کے حضور میں سر کو جھکا کے دیکھ
ملتا ہے کیا نماز میں، سجدے میں جا کے دیکھ
وہ خوش نصیب ہے، جسے منظور ہے نماز
مومن کی پاک روح کا ایک نور ہے نماز

شیطان کی پہنچ سے بہت دور ہے نماز
دل کو خدا کی یاد کا مسکن بنا کے دیکھ
ملتا ہے کیا نماز میں، سجدے میں جا کے دیکھ
برکت ہزار ساتھ لاتی ہے یہ نماز

جلوہ خدا کا صاف دکھاتی ہے یہ نماز
بندے کو اپنے رب سے ملاتی ہے یہ نماز
ملنا ہے اگر خدا سے، مصلہ بچھا کے دیکھ
ملتا ہے کیا نماز میں، سجدے میں جا کے دیکھ

منکر نکیر قبر میں پوچھیں گے جب حساب
دے گی نماز خود ہی نمازی کے سب جواب
مٹ جا ۓ گا ‎ نماز سے سب قبر کا عذاب
اس رب العالمین سے تو لو لگا کے دیکھ

ملتا ہے کیا نماز میں، سجدے میں جا کے دیکھ
اس رب ذولجلال کی مرضی نماز ہے
بخشش کی اور نجات کی سیڑھی ہے نماز
دروازہ بہشت کی کنجی ہے نماز

سب کچھ ملے گا خود کو نمازی بنا کے دیکھ
ملتا ہے کیا نماز میں، سجدے میں جا کے دیکھ
وہ رب العالمین ہے، مختار ہے وہی
رحمان ہے، رحیم ہے، غفار ہے وہی

بے شک تیری نماز کا حقداو ہے وہی
ناراض ہو نہ جائے، او بندے خدا کے دیکھ
ملتا ہے کیا نماز میں، سجدے میں جا کے دیکھ

اللہ کے حضور میں سر کو جھکا کے دیک
ملتا ہے کیا نماز میں، سجدے میں جا کے دیکھ

پوسٹ کو شیئر کریں۔۔